چینی وزارت خارجہ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکی حصص بازار میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں پر نئی شرائط عائد کرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون تعصب پر مبنی ہے، امریکہ اسے لاگو نہ ہی کرے تو اچھا ہے۔
صدر ٹرمپ نے چینی کمپنیوں کے لیے احتساب کا نیا قانون منظور کرتے ہوئے انہیں نئے مقامی احتسابی عمل سے گزرنے کی شرط رکھی ہے، نئے قانون کے تحت چینی کمپنیوں کو امریکہ میں کام کے لیے امریکہ کو اپنے بارے میں مزید معلومات تک رسائی بھی دینا ہو گی۔
امریکی صدر کے اقدام پر چین نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی صدر کا اقدام غیر منصفانہ ہے، اور آزاد مارکیٹ کے عالمی متفقہ نظریے کے بھی خلاف ہے، جس کا امریکہ ہمیشہ پرچار کرتا رہا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ چین چاہے گا کہ امریکہ متعصب قانون کو لاگو نہ کرے۔ ایسا کرنا امریکہ میں عالمی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچائے گا۔