کینیڈا میں کورونا وباء کے دوران تالہ بندی کی خلاف ورزی پر پولیس نے 1 گھر پر چھاپے میں کم ازکم دو افراد کو زبردستی گرفتار کر لیا ہے۔ واقع کی ویڈیو انٹرنیٹ پر آندھی کی طرح پھیل گئی اور شہریوں نے کینیڈا کی پولیس پر شدید تنقید کی ہے۔ پولیس کے مطابق انہیں ملزمان کے ہمسائے نے گھر میں 6 سے زیادہ افراد اکٹھے ہونے کی شکایت کی تھی، جس پر انہیں کارروائی عمل میں لانا پڑی۔