امریکہ میں سیاسی کشیدگی بدترین صورتحال اختیار کر گئی ہے جہاں کل امریکی کانگریس کی عمارت میں مشتعل امریکیوں نے دھاوا بول دیا۔ کئی گھنٹوں تک اعلیٰ حکومتی عمارت یرغمال بنی رہی، پولیس کی ہجوم سے نمٹنے کی کوشش اور جھڑپوں میں ایک خاتون سمیت چار افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
اعلیٰ حکومتی عمارت پر دھاوے کو امریکی جمہوریت پر حملہ تصور کیا جا رہا ہے۔
دھاوا صدر ٹرمپ کے حامیوں نے بولا، جبکہ صورتحال بگڑنے پر صدر نے خصوصی ٹویٹ میں مظاہرین کو پولیس کے ساتھ تعاون کی درخواست بھی کی تام تب تک صورتحال بگڑ چکی تھی۔
اس سے قبل عوامی اجتماع سے خطاب میں صدر ٹرمپ بھی مظاہرین کو اشتعال دلاتے پائے گئے جبکہ انکے مشیر کشر نے صورتحال کو سراہتے ہوئے خصوصی ویڈیو نشر کی۔
امریکہ میں صورتحال کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چُن ینگ نے ہانگ کانگ میں مظاہروں سے تشبیہ دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے اور امریکہ کے لیے جلد معمول کی طرف لوٹنے کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔