Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

امریکہ میں لبرل نظریات سے متاثر ایک اور بچے نے باپ کو کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے پر گرفتار کروا دیا: سماجی میڈیا پر صارفین کی کڑی تنقید، تعداد 100 سے زائد ہو گئی

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک نوجوان نے لبرل نظریات سے متاثر ہو کر اور پیسوں کے لالچ میں اپنے باپ کو ایف بی آئی کے ہاتھوں گرفتار کروا دیا ہے۔ جیکسن رفیٹ نامی نوجوان نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے والے افراد میں شامل ہونے پر اپنے سگے باپ کا نام امریکی تحقیقاتی ادارے کو دیا جس پر سکیورٹی ایجنسی اسے گرفتار کر کے لے گئی۔

اطلاعات کے مطابق جیکسن لبرل نظریات سے متاثر ہے اور اور اس نے ایسا پیسوں کے لالچ میں کیا، جس سے وہ اپنے کالج کی فیس ادا کرنا چاہتا ہے۔

جیکسن نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اسکے باپ نے اسے دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے ایف بی آئی کو اطلاع دی تو وہ اسے غدار سمجھے گا اور غدار کی سزا صرف موت ہوتی ہے۔ تاہم بیٹے نے باپ کا شکایت کر دی اور پولیس اسے گرفتار کر کے لے گئی۔

پولیس کے مطابق جیکسن نے اپنے 48 سالہ باپ کے بارے میں کہا ہے کہ اس نے ڈیموکریٹ جماعت پر کسی بڑے حملے کا منصوبہ بھی بنا رکھا ہے۔

پولیس نے ملزم پر سرکاری عمارت میں بلا اجازت داخلے کی تعزیر لگائی ہے تاہم گائے ریفیٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس دن واشنگٹن میں ضرور موجود تھا لیکن وہ عمارت میں داخل ہونے والوں میں شامل نہ تھا۔

جیکسن نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ اسکے اہل خانہ اسکی حرکت سے سخت نالاں ہے اس لیے اس نے گھر چھوڑ دیا ہے اور اب چندے کی رقم سے گزارا کر رہا ہے، جو اسے ڈیموکریٹ جماعت کے رہنما اور لبرل دے رہے ہیں۔ جیکسن کے مطابق تین دنوں میں اس کے پاس 87 ہزار ڈالر جمع ہوئے تھے، جس سے اس نے کالج کی فیس جمع کروائی اور اپنی گاڑی کی مرمت کروائی ہے، اس کے علاوہ وہ اپنے دانتوں کا علاج کروانے میں بھی کامیاب رہا۔

امریکی لبرل نشریاتی اداروں کا جیکسن کی ستائش میں کہنا ہے کہ اس نے اپنے باپ کو انصاف کے کٹھہرے تک پہنچا کر اچھا کیا، جبکہ ٹویٹر پر متعدد صارفین نے جیکسن کے اقدام کی سخت مذمت کی ہے، انکا کہنا ہے کہ پولیس انا کام کرے تاہم باپ کو پکڑوانے کی حرکت کی کسی صورت ستائش نہیں کی جا سکتی۔

واضح رہے کہ کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے والے افراد کے اہل خانہ کی جانب سے شکایت کا یہ پہلا اور واحد واقعہ نہیں ہے، امریکہ میں لبرل نظریات سے متاثر دسیوں بچے ایسا کر چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اب تک 100 سے زائد افراد بچوں یا اہل خانہ کی شکایت پر گرفتار ہوئے ہیں، جبکہ ایف بی آئی کے پاس 200 سے زائد شکایات درج ہوئی ہیں۔

ڈیموکریٹ ارکان کانگریس نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے نئی قانون سازی پر کام شروع کر دیا ہے، ارکان دھاوا بولنے والوں کے لیے مقامی دہشت گرد کی اصطلاح استعمال کر رہے ہیں اور انہیں عبرت کا نشان بنانا چاہتے ہیں۔ لبرل تنظیموں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی چھوڑی روایات کو ختم کرنے کا یہی طریقہ ہے کہ اسکی چھوڑی ہوئی باقیات کا چن چن کر خاتمہ کیا جائے اور روایت پسندوں کی تحریک کو کچلا جائے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

3 × three =

Contact Us