Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

چین امریکہ تجارتی جنگ: چین نے ایف-35 سمیت اسلحے کی صنعت میں استعمال ہونے والی نایاب مٹی کی ترسیل روکنے کا عندیا دے دیا، امریکہ کے اوسان خطا

چین نے امریکی معاشی پابندیوں کے خلاف امریکہ کو بڑا دھچکہ دینے کی ٹھان لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین نے امریکی اسلحہ ساز صنعت کو قیمتی دھاتوں اور نمکیات سے بھرپور مٹی کی فروخت بند کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

فائنانشل ٹائمز کے مطابق چینی حکومت نے قیمتی مٹی کھودنے اور برآمد کرنے والی مقامی کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے اور مغربی ممالک کو مٹی کی فروخت روکنے کے حوالے سے حکومتی ادارے سے آگاہ کیا ہے۔ چینی حکومت نے نایاب مٹی کی ترسیل روکنے سے یورپ اور امریکہ کی دفاعی صنعت کو ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے کمیٹی بھی بنا دی ہے۔ کمیٹی حکومت کو امریکی صلاحیت کے حوالے سے بھی آگاہ کرے گی، امریکہ کو متبادل ذرائع ڈھونڈنے میں کتنی دیر لگ سکتی ہے یا خودمختاری کے لیے کن اشیاء کی ضرورت ہو گی، تمام تفصیل سے حکومت کو اگاہ کیا جائے گا، اور ممکنہ طور پر چینی حکومت اسی کے مطابق وار کرے گی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق چینی حکومت کو لگتا ہے کہ امریکہ کو نایاب مٹی کی ترسیل روکنے سے ایف-35 طیاروں کی تیاری بھی رک جائے گی، اور امریکہ سمیت اسکے مغربی اتحادیوں کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔

یاد رہے کہ چین نے گزشتہ ماہ نایاب مٹی کی تجارت کے حوالے سے نئے قوانین بھی متعارف کروائے تھے، جن میں ان صنعتوں کی انتظامیہ سے لے کر ان میں سرمایہ کاری کے لیے نئے قوانین متعارف کروائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ چین نے اپنے مفادات کو نقصان پہنچانے والے ممالک کے خلاف ادارتی سطح پر قانون سازی بھی شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ مٹی 17 دھاتوں کی حامل نایاب مٹی ہے، جسے برقی صنعتوں کے علاوہ دفاع کی صنعت میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ چین فی الحال اسکی فراہمی والا سب سے برا ملک ہے، جو تمام ضرورت کا 80فیصد فراہم کرتا ہے، اور اسکے ذخائر اس قدر وسیع ہیں کہ ان کا اب تک کوئی واضح اندازہ بھی نہیں لگایا جا سکا۔ امریکہ نایاب مٹی کا سب سے بڑا خرید کنندہ ہے یہی وجہ ہے کہ امریکہ اور چین کی تجارتی کشیدگی شروع ہوتے ہی نایاب مٹی کی فراہمی کو روکنے کی بحث شروع ہو گئی تھی۔ امریکہ نے فوری طور پر مٹی کی فراہمی کے لیے نئے ذخائر کی تلاش شروع کر دی تھی، اور شعبے میں سرمایہ کاری بھی کی ہے تاہم تاحال خاطر خواہ ذخائر نہیں مل سکے۔

سن 2019 میں سابق امریکی دفاعی صنعت کو نایاب مٹی سے بنائے جانے والے مقناطیس کی پیداوار سے روک دیا گیا تھا تاکہ عسکری ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کھدائی کی صنعت میں بڑی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ شعبے میں کام کرنے والوں کے لیے ہنگامی سہولیات بھی متعارف کی تھیں۔ اس کے علاوہ امریکہ چین کے ساتھ کیے 70 سال پرانے معاہدے سے بھی اپنے حق میں شقیں تلاش کر رہا ہے، جسے عالمی عدالت میں استعمال کرتے ہوئے دفاعی پیداوار کی صنعت کو پہنچنے والے نقصان سے بچ سکے۔

دوسری طرف چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین مغربی ممالک کو نایاب مٹی کی فراہمی روکنے کی تیاری مکمل کر چکا ہے اور جلد اس پر عملدرآمد ہو سکتا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

two × 4 =

Contact Us