Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

بولیویا: 2019 میں منتخب حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والا پورا ٹولہ گرفتار

بولیویا کی اعلیٰ عدالت نے سابق صدر ایوو مورالس کی منتخب حکومت کے خلاف بغاوت کرنے کے جرم میں سابق قائمقام صدر، وزراء اور سربراہان افواج کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

حکومتی درخواست پر سنوائی میں عدالت نے سابق قائمقام صدر جینائن آنیز اور دیگر اعلیٰ حکام پر بغاوت، سازش، دہشت گردی اور ہراسگی کے الزامات پر سماعت کی اور تمام افراد کی گرفتاری کا حکم دیا۔

سابق قائمقام صدر نے عدالتی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

دیگر افراد میں جنرل قلیم کالیمان اور پولیس کے سابق سربراہ یوری کالدیرون بھی شامل ہیں۔ عسکری اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے سابق صدر پر نومبر 2019 کی بغاوت کے دوران انتخابات جیتنے کے باوجود استعفیٰ دینے کا دباؤ ڈالا تھا۔ باغیوں کا الزام تھا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔

بغاوت کے بعد باغیوں نے سابق منتخب صدر کو ملک بدر کر دیا تھا اور آنیز کے ساتھ مل کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا، 2020 میں واضح ناکامی وک دیکھتے ہوئے آنیز نے 2020 کے انتخابات میں اپنی نامزدگی واپس لے لی اور سیاست سے دور رہنے لگیں تاہم اب عدالت نے ان سمیت انکے تمام گروہ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

ملک بدر صدر مورالس کی سوشلسٹ جماعت کی قیادت اب لوئس آرک کر رہے ہیں، اور 2020 کے انتخابات میں وہ فاتح ٹھہرے ہیں۔ لوئس نے سابق منتخب صدر کے حامیوں پر سیاسی بنیاد پر ظلم و ستم کو بند کروایا ہے اور باغیوں کو عدالت میں گھسیٹا ہے۔

عدالتی حکم پر اب تک باغی صدر، وزیرتوانائی اور وزیرانصاف کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

thirteen − 2 =

Contact Us