بیجنگ میں ریت کے طوفان سے سب ڈھک دیا، چینی دارالحکومت کا سماں نارنجی ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان منگولیا سے اٹھا اور جنوب میں اترتا بیجنگ تک پہنچا۔ طوفان کے دوران شہر میں فضائی آلودگی کی سطح بدترین سطح یعنی 999 درج کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کیونکہ آلہ اس سے اوپر پیمائش نہں کر سکتا تھا اس لیے حد درجہ جا کر رک گیا ورنہ صورتحال اس سے بھی بدتر تھی۔