روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروودو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں۔ اسلام آباد ہوائی اڈے پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مہمان وزیر کا استقبال کیا۔ دورے میں روسی وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان، سپہ سالار قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ سرگئی لاوروو کے ساتھ افغان امن عمل کے لیے نامزد روسی وفد بھی پاکستان آیا ہے۔
واضح رہے کہ روسی وزیر خارجہ دہلی سے اسلام آباد پہنچے ہیں، جس پر ماہرین کا کہنا ہے کہ روس نے ہندوستان کے امریکہ کے ساتھ بڑھتے تعلقات کا جواب دیا ہے اور تاثر دیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں اب ہندوستان اکیلا روس کا اتحادی نہیں ہے۔
دوسری طرف امریکہ کی بھی روسی عہدے دار کے دورے پر کڑی نظر ہے، امریکی میڈیا میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستان نے روسی وزیرخارجہ کا اچھے سے استقبال نہیں کیا، اور ذرائع ابلاغ بھی اس پر خاموش ہے۔