Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

داعش کا حالیہ سربراہ ابوابراہیم ماضی میں امریکی قیدی رہا ہے: سامنے آںے والے خفیہ دستاویزات میں انکشاف

امریکی خفیہ دستاویزات میں سامنے آیا ہے کہ داعش کے موجودہ سربراہ ابو ابراہیم الھاشمی القریشی ماضی میں امریکی حراست میں رہ چکے ہیں اور انہیں اہم معلومات عیاں کرنے کے بدلے رہا کیا گیا تھا۔

ابوابراہیم اکتوبر 2019 میں ابوبکرالبغدادی کی شام میں امریکی حملے میں موت کے بعد داعش کے سربراہ بنے تھے، فی الحال روپوش رہنے والے ابوابراہیم کے بارے میں امریکی عسکری انتظامیہ خوب جانتی ہے۔

ابوبراہیم کا حقیقی نام عامر محمد سعید عبدالرحمٰن المؤلا ہے جسے عراق میں 2007 میں گرفتار کیا گیا۔ اُس وقت ابوابراہیم ایک درمیانے درجے کا رکن داعش تھا جو امریکی فوجیوں کے ہاتھوں لگ گیا۔ سامنے آنے والے خفیہ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ابوابراہیم معلومات مہیا کرنے میں امریکیوں کے ساتھ پورا تعاون کرتا تھا، خصوصاً تنظیم میں اپنے مدمقابل ارکان سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرتا تھا۔ ایک خفیہ دستاویز کے مطابق ابوابراہیم نے ہی امریکیوں کو داعش کی سرنگوں کے جال کے حوالے سے معلومات فراہم کیں حتیٰ کہ داعش کے نائب سربراہ کے روپوش ہونے کی جگہ اور اسکے مخبروں کی معلومات بھی ابوابراہیم نے ہی امریکیو کو دی، دستاویز کے مطابق انہی معلومات کی بنیاد پر 2008 میں داعش کا نائب سربراہ مارا گیا۔

اس کے علاوہ ابوابراہیم نے متعدد خفیہ ٹھکانوں، ابلاغی مرکز اور مطلوب داعش ارکان کی شناخت میں بھی امریکہ کی مدد کی، ابوابراہیم تنظیم کے اہم ارکان کے پسندیدہ ڈھابے اور دیگر عمومی سرگرمیوں سے متعلق معلومات بھی فراہم کرتا تھا۔

دستاویزات سے ابوابراہیم کی امریکی قید سے رہا ہونے کی معلومات نہیں ملتی البتہ ایک دستاویز کے مطابق اس نے آخری معلومات جولائی 2008 میں تفتیش کے دوران فراہم کیں۔ امریکی تفتیشی افسر لکھتا ہے کہ ابوابراہیم کو اس سارے تعاون سے یقین تھا کہ امریکی اسے اچھا صلہ دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس عراقی خفیہ ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ابوابراہیم کو پکڑ لیا ہے لیکن بعد میں اس کی تردید کر دی گئی تھی۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

7 − 6 =

Contact Us