Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

جاگو استعماریت دوبارہ سر اٹھا رہی ہے: سی این این کی افغان جنگ کی طوالت کے لیے شروع مہم پر صارفین کا ردعمل

امریکی لبرل ٹی وی نیٹ ورک سی این این کی افغانستان سے فوجی انخلاء کے خلاف چلائی جانے والی مہم پر شہریوں کی جانب سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے، صارفین نے اسے استعماری مہم کا نام دیا ہے۔

سی این این کا مؤقف ہے کہ امریکی انخلاء سے افغانستان میں خواتین کے حقوق کے لیے جاری جدوجہد کو دھچکہ لگے گا، مہم میں ڈیموکریٹ ارکان کانگریس کے ساتھ ساتھ افغانستان میں امریکی کٹھ پتلی انتظامیہ کے متعدد افراد کو بھی بطور ھوالہ پیش کیا جا رہا ہے جو امریکی انخلاء کو غلطی قرار دے رہے ہیں۔ سی این این کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ہر طرح کا دباؤ مسترد کرتے ہوئے افغانستان میں قیام کرنا چاہیے اور انخلاء کیلئے کسی قسم کی تاریخ بھی نہیں دینی چاہیے۔

سی این این مہم میں بار بار خواتین اور انسانی حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے امریکہ کو اسکا علمبردار قرار دے رہا ہے اور صدر بائیڈن کے یکم مئی کو مکمل انخلاء کے فیصلے کو درست فیصلہ گردان رہا ہے۔

تاہم امریکی سماجی میڈیا صارفین نے سی این این کو اس مہم پر آڑے ہاتھوں لیا ہے، امریکیوں کا کہنا ہے کہ عراق میں ایک جھوٹ کی بنیاد پر حملہ کرنے کی مہم چلانے والے سی این این کو جنگ ختم ہوتی اچھی نہیں لگ رہی۔

ایک سابق فوجی افسر نے لکھا ہے کہ میڈیا پر بیٹھے بظاہر نفیس لوگ جنگوں کا پراپیگنڈا جاری رکھنے کے لیے کسی بھی حد کو پار کر سکتے ہیں۔

ایک آزاد صحافی نے لکھا ہے کہ کاروباری صحافت جنگوں کے پراپیگنڈے کے لیے خدمتگار بنی ہوئی ہے، لوگو جاگو استعماریت دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔

ایک اور صحافی نے طنزیہ پیغام میں لکھا ہے کہ برابری، ہم آہنگی اور نوآبادیات کو ختم کرنے کے لیے افغانستان پر قبضہ قائم رکھنا ضروری ہے۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ دنیا کو ٹھیک کرنا امریکہ کی ذمہ داری نہیں ہے، البتہ امریکیوں کو بچانا ضرور ہے۔ سی این این کو کبھی نہ ختم ہونے والی جنگوں میں مارے جانے والے امریکیوں کی شاید پرواہ نہیں، لیکن ہمیں کرنا ہو گی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں اس وقت 3500 امریکی اور تقریباً 7 ہزار دیگر نیٹو اتحادی افواج موجود ہیں۔ 2020 میں طالبان کے ساتھ کیے معاہدے کے تحت امریکہ کو مئی 2021 تک افغانستان سے انخلاء کرنا ہے لیکن صدر بائیڈن نے اس پر عملدرآمد روک دیا ہے۔ جس پر افغان طالبان نے امریکہ کو معاہدہ توڑنے پر برے نتائج کی دھمکی دی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

13 − 12 =

Contact Us