Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

کووڈ-19 کی نئی ہندوستانی قسم کے برطانیہ میں 132 سے زائد مریض درج: سفری پابندی عائد، ماہرین نے ویکسین کے غیر مؤثر ہونے کا خطرہ ظاہر کر دیا

برطانیہ میں کووڈ-19 وائرس کی نئی اور دوہری طاقت کی حامل ہندوستانی قسم کے مزید 55 مریض درج ہوئے ہیں۔ بیلجیئم میں بھی 1 مریض سامنے آنے کی خبر دی گئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ وائرس کی یہ قسم ویکسین کے خلاف زیادہ مزاحمت کا حامل ہے۔

گزشتہ ہفتے برطانیہ میں نئی قسم بی 1۔617 سے متاثر 77 مریض سامنے آئے تھے جو اب بڑھ کر 132 سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے برطانیہ میں نئی قسم کے وائرس کے مریض سامنے آنے پر برطانیہ نے ہندوستان کو بھی سفری پابندی کی فہرست میں شامل کر دیا تھا۔ برطانوی محکمہ صحت کی جانب سے نئی قسم کے حوالے سے سخت پریشانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

حکومت نے اب تک ہندوستان سے آئے دیگر مسافروں کو بھی 10 دنوں کے لیے قرنطینہ کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ بیلجیئم میں بھی ہندوستان سے آئے 20 طلباء میں سے ایک میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جس پر حکومت نے فوری اقدامات کرتے ہوئے باقی کو قرنطینہ کر دیا ہے۔ ہندوستانی طلباء براستہ پیرس یورپ میں داخل ہوئے، جس پر انتظامیہ نے فرانس کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ کووڈ-19 کی نئی قسم ہندوستان میں سامنے آئی ہے، اور وائرس نے بہت بری طرح سے مقامی آبادی کو متاثر کیا ہے۔ محققین کا خیال ہے کہ وائرس اپنے ابھاروں پر دو زیادہ مزاحمتی تبدیلیوں کے ساتھ سامنے آیا ہے، اور یہ انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔ نئی قسم انسانی خلیوں اور قوت مدافعت دونوں کو متاثر کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ وائرس کی نئی قسم کے مریض اب تک امریکہ، اسٹریلیا، جرمنی، نیمبیا، نیوزی لینڈ اور سنگاپور میں رپورٹ ہو چکے ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2 × three =

Contact Us