افغان داراحکومت کابل میں اسکول میں ہوئے بم حملے میں متعدد طالبات سمیت 30 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق کابل کے مغربی حصے میں قائم سید الشہداء اسکول کی عمارت میں چھٹی کے وقت 3 دھماکے سنے گئے، انتظامیہ تاحال اس حوالے سے پر یقین نہیں کہ دھماکے کس چیز سے ہوئے تاہم سڑک پر کھڑی ایک گاڑی کی تباہی سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اسکول راکٹ حملوں کا نشانہ بنا۔
انتظامیہ کے مطابق اسکول کی عمارت کو کم نقصان پہنچا ہے لیکن اسکول کے باہر موجود افراد زیادہ متاثر ہوئے۔
مقامی و بین الاقوامی سماجی میڈیا پر زخمی بچیوں کی تصاویر تیزی سے پھیل رہی ہیں جن میں اردگرد پھیلی کتب کو بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
طالبان میں حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے مذمت کی ہے تاہم تاحال دوسرے گروہ بھی حملے کی زمہ داری قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے امن معاہدے کی تاریخ سے منخرف ہو جانے کے بعد سے افغانستان میں حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔