شمال مشرقی چین میں شیشے سے بنے پل کا ایک حصہ اچانک ٹوٹ گیا، حادثے کے وقت ایک سیاح بھی پل پر موجود تھا جو کناروں پر لگی سلاخوں کو پکڑنے کے باعث 100 میٹر گہرائی میں گرنے سے بال بال بچ گیا۔ سیاح کو فوری امدادی کارروائی میں بچا لیا گیا، اطلاعات کے مطابق اسے حادثے میں چوٹ نہیں آئی۔
لونگنگ نامی شہر کے سیاحتی مقام پر تعمیر زمین سے 100 میٹر بلندی پر واقع پل کا حصہ ٹوٹنے پر انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پُل کی مرمت کا کام بھی جاری ہے تاہم انتظامیہ نے باقائدہ اجازت نہ ملنے تک پل کو بند کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ چین میں سیاحتی مقامات پر شیشے سے بنے پل ایک رواج بن گا ہے، گزشتہ 5 سالوں میں ملک بھر میں 60 سے زائد مقامات پر انہیں تعمیر کیا گیا ہے جبکہ مزید بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔