Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

یورپ کے 27٪ نوجوان کورونا ویکسین لگوانے سے انکاری

یورپی ممالک میں کورونا وباء کی ویکسین پر عوامی بداعتمادی رحجان ابھی بھی جاری ہے۔ بلکہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کے ویکسین نہ لگوانے کے حوالے سے سامنے آنے والے سروے نے حکومتوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

ایک تازہ عوامی سروے کے مطابق خطے کے 27 فیصد بالغ افراد ٹیکوں کی افادیت اور حفاظت کے حوالے سے خدشات کا شکار ہیں۔ یورو فاؤنڈ نامی تحقیقی ادارے کی رپورٹ پر تبصرے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ بالغ آبادی کی اتنی بڑی تعداد کا ویکسین نہ لگوانا مرض کے خلاف جہاد کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

سروے کے مطابق پورے یورپ میں سے 27٪ نوجوانوں نے ویکسین نہ لگوانے کی رائے کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ ملکی حساب سے 50٪ فرانسیسی، 67٪ بلغاریائی نوجوانون نے ویکسین لینے کے امکان کو کم یا بہت زیادہ کم قرار دیا۔

سروے میں ریاستوں کےمابین واضح فرق دیکھا گیا ہے، جس میں مشرقی یورپ کے لوگ زیادہ محتاط پائے گئے ہیں۔ سروے کے مطابق کروشیا، لٹویا، پولینڈ اور سلووینیا سمیت متعدد ریاستوں میں ویکسین کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار نوجوانوں کی تعداد 30 فیصد ہے۔

 یورو فاؤنڈ کے سینئر تحقیقی منتظم ڈیفن احرینڈٹ نے ویکسین کے حق میں ہچکچاہٹ کی ممکنہ بنیادی وجوہات غیر مبہم پیغام رسانی اور ویکسین کی کمزور افادیت کو قرار دیا ہے۔ محققین کے مطابق وبائی معلومات کے لیے سماجی رابطہ ویب سائٹوں پر انحصارحاصل کرنے والوں کے جوابات اکثر منفی تھے۔ سماجی ذرائع ابلاغ پر انحصار کرنے والوں کی تعداد 40 فیصد ہے جب کہ روایتی ذرائع ابلاغ پر تکیہ کرنے والوں کی تعداد نسبتاً کم ( 18 فیصد) ہے۔

یورو فاؤنڈ نے عوامی رائے پر مبنی سروے فروری اور مارچ 2021 میں کیا گیا ہے، جس میں 46800 جواب دہندگان نے وائرس کے اثرات، ویکسین اور اس سے متعلق پروگراموں کے بارے میں اور وبائی امراض سے متعلق سماجی ذرائع ابلاغ کے اثرات پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

two × 3 =

Contact Us