چین کا مریخ کے لیے پہلا منصوبہ سرخ سیارے پر کامیابی سے اتر گیا ہے۔
چین نے گزشتہ گرمیوں میں مریخ پہ اپنا پہلا منصوبہ روانہ کیا تھا جو آج بروز ہفتہ مریخ پر کامیابی سے اتر گیا ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی خلائی جہاز پہلے اپنا معائنہ کرے گا اور پھر اپنے ارد گرد کی تصاویر زمین پر چینی خلائی مرکز کو بھیجے گا اور پھر اپنے منصوبے پر کام شروع کرے گا۔