Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

فوج میں بڑھتے مارکسی نظریہ تنوع پر تنقید: امریکی خلائی فوج کا کمانڈر برطرف، تادیبی کارروائی کا آغاز

امریکی خلائی فوج کے ایک کمانڈر کو میڈیا سے گفتگو میں نظام پر تنقید کرنے کے جرم میں فوج سے نکال دیا گیا ہے۔ مذکورہ اہلکار گفتگو میں کہا تھا کہ امریکی فوج کو مارکسی اور لبرل نظریات تباہ کر رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ کرنل میتھیو لوہمیر، فوجی مبصر ایل ٹوڈ ووڈ کی میزبانی میں پوڈکاسٹ ‘انفارمیشن آپریشن’ میں گفتگو کر رہے تھے جس میں انہوں نے متنازعہ بیان دیا۔

لوہیمیر، کولکاروڈو کے بیکلے ہوائی اڈے میں 11ویں خلائی اسکواڈرن کی کمان کررہے تھے، اپنی اشاعت شدہ کتاب، ” ارریزسٹیبل ریوولوشین: مارکسزمز گول آف کانکئسٹ اینڈ دی انمیکینگ آف امریکن ملٹری” کے پرچار کے لیے کیے پروگرام میں لوہیمیئر کا کہنا تھا کہ نیا مارکسی ایجنڈا امریکی مسلح افواج کو شدید متاثر کررہا ہے، انہوں نے گفتگو میں کہا کہ فوج کی تربیت میں اب مارکسی نظریہ تنوع پڑھایا جا رہا ہے۔

امریکی فوجی افسر کا کہنا تھا کہ اب ہمارا نظام امریکی شہریوں کو بھی انتہا پسندی کے طور پر پیش کر رہا ہے، انہیں اس وقت حیرانگی ہوئی جب انہیں ایک سپاہی کے پاس 6 جنوری کو کیپیٹل ہل میں ہوئے واقعات سے متعلق ایک کتابچہ ملا جسے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا نام دیا گیا تھا۔ جبکہ اسکی کتابچے میں بلیک لائف میٹر سے متعلق، اسکے نتیجے میں ہونے والی بدامنی اور تشدد کا کوئی ذکر نہ تھا۔

لویمیئر کا مزید کہنا تھا کہ وہ سیکریٹری دفاع لوئڈ آسٹن کو غلط ثابت نہیں کرنا چاہتے، لیکن متنبہ ضرور کریں گے کہ ادارہ جس طرح ان معاملات پہ کام کر رہا ہے وہ تفرقہ انگیز ہے۔ انہوں نے محکمہ دفاع کے ذریعے فوج میں نظریہ تنوع اور شراکیت کے نظریات پہ بحث کے پروگراموں پر بھی تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ ان کے فوجی اڈے پر موجود جوانوں کو پڑھنے کا جو مواد دیا گیا تھا وہ امریکہ کو سفید فام نسل پرست قوم کی حیثیت سے متعارف کراتا ہے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر  مارکسی سوچ عام ہے، روایت پسندوں کو ان کے سیاسی نظریات کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے، اور انہیں انتہا پسندی کا نام دیا جارہا ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ صرف اپنے ذاتی نظریہ کی ترویج کررہا ہے مذکورہ کمانڈو نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ چین مارکسی نظریہ تنوع کے ساتھ امریکہ کی جنون کی حد تک بڑھتی وابستگی سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ اس سے چین امریکہ پر گولی چلائے بغیر واشنگٹن فتح کر لے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بیجنگ سماجی ذرائع ابلاغ کے ذریعے امریکہ کو داخلی طورپر منقسم کرنا چاہتا ہے۔ ان کے بقول چینی صدر شی جن پنگ امریکہ کو اندر سے سڑتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پینٹاگون نے ایک بیان میں ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پوڈ کاسٹ کے دوران اپنے تبصروں کی وجہ سے خلائی فوج کے افسر کو، ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کے خاتمے کی وجہ سے اپنے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ افسر کے بیان کو ممنوعہ سیاسی سرگرمی کے زمرے میں شامل ہونے کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

ملٹری ڈاٹ کام کو فراہم کردہ ایک بیان میں لوہمیر نے وضاحت کی کہ ان کا واحد مقصد پینٹاگون کو سیاسی طور پر غیرجانبدار رہنے کی ترغیب دینا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ محکمہ دفاع نے ان کی کتاب شائع ہونے سے پہلے کتاب کا حفاظتی جائزہ لینے کی ضرورت نہیں سمجھی اور اب انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ لوہمیر کے خلاف تادیبی کاروائی ایسے حالات میں ہوئی ہے جب کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ امریکی فوج نے نظریہ تنوع اور شراکت داری کے نظریات کو اپنے فائدے میں استعمال کیا ہے۔

لوہمیر واحد فوجی افسر نہیں ہے جس نے مبینہ طور پر مارکسی نظریے کی دراندازی پر خطرے کی گھنٹی بجائی ہے۔ اس ہفتے کے اوائل میں ، 120 سے زائد ریٹائر جرنیلوں اور ایڈملروں کے دستخط کردہ ایک کھلے خط میں بھی اس حوالے سے تنبیہ جاری کی گئی ہے۔ خط میں اعلیٰ فوجی افسران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ میں مارکسی اشتراکی نظام کے حامل افراد کا قبضہ ہو رہا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

one × 3 =

Contact Us