چین نے تین سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے بھی کووڈ-19 ویکسین کے استعمال کی ہنگامی منظوری دے دی ہے۔ چین اس عمر کے بچوں کو ویکسین کی خوارک دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔
سینووک کے ترجمان نے تصدیق کی کہ کمپنی کی کووڈ ویکسین کو 3 سے 17 سال کی عمر کے بچوں میں ہنگامی استعمال کے لیے منظور کیا گیا ہے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ عمل کب سے شروع ہونے جارہا ہے۔
سینووک نے بچوں اور نو عمر دونوں پہ ویکسین کے تجربے کا ڈیٹا عوامی سطح پر دستیاب کرنے کےلیے جریدوں کو بھی بھیج دیا ہے۔
سائنوفرم کا کہنا ہے کہ اس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ویکسین چھوٹے بچوں میں محفوظ اور موثر ہے۔