Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

مجھ پر حملے سائنس پر حملے ہیں: متنازعہ امریکی مشیر صحت ڈاکٹر فاؤچی کا اپنے دفاع میں نیا متنازعہ بیان، وباء سے شدید متاثر امریکیوں کے غصے میں مزید اضافہ

امریکی صدر کے مشیر برائے صحت انتھونی فاؤچی نے اپنی ذات پر بڑھتے حملوں کے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ حملے دراصل سائنس پر حملے ہیں۔ ڈاکٹر فاؤچی کووڈ-19 وباء کے آغاز سے ہی سیاسی حلقوں میں متنازعہ بن گئے تھے، جس کی بظاہر وجہ وباء سے متعلق انکے سیاسی بیانات اور رائے تھی۔ لیکن اب ان کی شخصیت پر تنقید کو سائنس پر حملہ قرار دینے کا بیان حدود کو پھلانگتا نظر آرہا ہے۔

ایک حالیہ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے میزبان سے کہا کہ یہ حملے بہت واضح اور خطرناک ہیں، اور یہ دراصل ان پر نہیں بلکہ سائنس پر حملہ ہیں، ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا ہے کہ کیونکہ ان کی رائے صرف سائنسی علوم پر مبنی ہے لہٰذا ان کی رائے پر تنقید بلاواسطہ سائنس پر حملہ ہے۔

ڈاکٹر فاؤچی کے ناقدین کا کہنا ہے کہ انکی رائے ہر گزرتے دن کے ساتھ بدلتی رہی ہے، ایک مشیر ہونے کے ناطے انکو اپنے شعبے پر ماہر ہونا چاہیے تھا اور ایک ختمی رائے کو عوام کے سامنے پیش کرنا چاہیے تھا لیکن اسکے برعکس ڈاکٹر فاؤچی سیاسی وابستگی کے پیش نظر معلومات جاری کرتے رہے۔ ناقدین دلیل کے طور پر مشیر صحت کی ای میلوں کو پیش کرتے ہیں جن میں وہ کووڈ-19 سے متعلق اپنے مؤقف کو بدلتے رہیں ہیں۔

ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا ہے کہ ان پر عائد الزامات کو دیکھتے ہی رد کیا جاسکتا ہے، انکا کہنا ہے کہ ماسک پہننے کے حوالے سے انکے استدلال کو نئی تحقیق کے تناظر میں سمجھا جا سکتا ہے۔ واضع رہے کہ ویکسین لگوانے والوں کو ماسک نہ پہننے کے بیان پر امریکی لبرل طبقے کی جانب سے بھی سخت تنقید کا سامنا رہا ہے، خصوصاً جبکہ ویکسین لگوانے کے باوجود افراد کووڈ-19 کا شکار ہوتے نظر آئے۔

امریکی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ایک سائنسدان کی حیثیت سے جب آپ کے سامنے نئے اعداد و شمار آتے ہیں تو رائے کا تبدیل ہونا قدرتی بات ہے، خصوصاً اعلیٰ حکومتی عہدے دار ہوتے ہوئے آپ پر عوام کو بھی حالات سے آگاہ رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ ڈاکٹر فاؤچی کا مزید کہنا تھا کہ ان کے مخالفین ان کو صرف عہدے سے ہی نہیں ہٹانا چاہتے بلکہ جیل میں بھی ڈالنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھ پر حملہ آور لوگ متکبر ہیں اور وہ دراصل سائنس پر حملے کر رہے ہیں۔

تاہم ڈاکٹر فاؤچی کی اپنے دفاع میں خود کو سائنس سے جوڑنے کی کوشش پر امریکی ان سے سخت نالاں ہیں۔

صحافی گلین گرین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ “(فاؤچی نے) جان بوجھ کر جھوٹے، سائنس مخالف، سیاسی دعوے جاری کیے، جیسے لوگوں کو ماسک نہ پہننے کا کہنا۔”

نیوزکی میکس کے میزبان بینی جانسن نے کہا کہ “فاؤچی اب ‘سائنس’ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے، فاؤچی ایک کھلا دھوکہ ہے۔”

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

7 + 17 =

Contact Us