چینی خلائی ادارے نے خلا میں بھیجے اپنے نئے خلائی اسٹیشن سے بار نکل کر خلا میں چہل قدمی کرتے خلا بازوں کی ویڈیو شائع کی ہے۔ ویڈیو میں تینگ ہونگبو، نیئ ہائیشینگ اور لیو بومنگ کو چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ سے باہر نکل کر خلا میں چہل قدمی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
چینی خلائی تاریخ کے اہم ترین لمحات کو قومی ٹی وی پر براہ راست دکھایا گیا۔