یورپ کے مخلتلف ممالک میں کورونا ویکسین کی لازمیت کے خلاف بھرپور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ برطانیہ، فرانس اور آسٹریا اس حوالے سے پیش پیش ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں مختلف شہروں میں بڑے مظاہروں کا اہتمام ہو رہا ہے۔
پیرس سمیت مختلف شہروں میں مظاہرین کی پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور مرچ سپرے کا استعمال بھی کیا۔
فرانس میں طبی عملے نے بھی ملازمت برقرار رکھنے کے لیے کورونا ویکسین کے لازم و ملزوم کرنے کے قانون کے خلاف احتجاج کیا ہے اور حکومت کو شعبہ صحت کے بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔