روس نے جنگی طیاروں کی دنیا میں نئے رحجان کی ابتداء کر دی ہے، اب ممالک اپنی ضرورت کے مطابق جدید ترین اور انتہائی مناسب قیمت پر جنگی طیارے خرید سکیں گے۔ 5ویں نسل سے تعلق رکھنے والے صرف ایک انجن سے اڑان کی صلاحیت کا حامل ریڈار سے محفوظ نئے جنگی طیارے کو چیک میٹ کا نام دیا گیا ہے۔
طیارے کا ڈیزائن روسی جنگی جہاز سو-57 سے اخذکیا گیا ہے، اور اس میں خریدار کی ضرورت کے مطابق من چاہی تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔ ضرورت کے مطابق ردوبدل کی صلاحیت نے جنگی طیاروں میں نئے جمہوری رحجان کو متعارف کیا ہے، جس پر دفاعی سازوسامان کا کہنا ہے کہ اس کے اثرات دور است ہوں گے۔
طیارے کو ماسکو میں ماکس-2021 فضائی نمائش میں پہلی دفعہ پیش کیا گیا ہے۔ روسی جنگی سازوسامان کے پیداواری شعبے کا کہنا ہے کہ جہاز محض آئندہ 5 سال میں تجارتی پیمانے پر تیاری کے لیے تیار ہو گا۔
مزید تفصیلات رشیا ٹوڈے کی رپورٹ میں جانی جا سکتی ہیں۔