جرمنی: کورونا تالہ بندی کے خلاف پرتشدد مظاہرے، 600 گرفتار – ویڈیو
by مخبر
جرمنی میں کورونا پابندیوں کے خلاف بڑے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز شہریوں کی بڑی تعداد نے ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے جنہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے تشدد کا سہارا لیا اور اطلاعات کے مطابق ایک ہی روز میں 600 سے زائد شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔