Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: خبری

وائٹ ہاؤس میں امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک

وائٹ ہاؤس میں امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک

news, Urdu
وائٹ ہاؤس میں امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری ہے ۔ وزیر دفاع اور وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ حکام وائٹ ہاؤس میں موجود ہیں۔ امریکی صدر کو حملوں سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔صدر ٹرمپ اجلاس کے بعد امریکی فوفی آٹھکانوں پر ایرانی حملے کے حوالے بیان جاری کریں گے  خیال رہے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ایران کی جانب سے بغداد میں عین الاسد اور اربیل امریکی ہوائی اڈوں پر راکٹ حملے کیے گئے۔سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے آپریشنز ہیڈ کوارٹر آکر کارروائی کی سربراہی کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عراق میں امریکی ایئربیس پر 30 میزائل داغے گئے۔ پنٹاگون نے عراق میں امریکی فوج کے اڈے پر حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ایران سے کیا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی میزائل حملوں کے بعد پیغام میں کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ امریکی فوج سب ...
کشمیر کو آزاد کرو‘ لاک ڈاؤن پر الہان عمر مودی سرکار پر برس پڑیں

کشمیر کو آزاد کرو‘ لاک ڈاؤن پر الہان عمر مودی سرکار پر برس پڑیں

news, Urdu
بھارتی مقبوضہ وادی کشمیرمیں جاری مظالم اور مسلسل لاک ڈاؤن پر رکن امریکی ایوان نمائندگان الہان عمر بھی برس پڑیں۔ کشمیر میں بھارتی جبرواستحصال کی ناگفتہ بہ صورت حال پر رکن امریکی کانگریس الہان عمر نے ٹویٹ کیا کہ کشمیرمیں جاری بلیک آؤٹ جمہوریت کی تاریخ کا سب سے طویل انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن ہے۔ انہوں نے نریندرمودی کےاقدامات کو خوفناک رحجان قراردیتے ہوئے بھارتی شہریوں سے مودی کے مسلم مخالف اقدامات کے خلاف احتجاج کی اپیل کی۔ دوسری طرف کشمیر کو آزاد کرو کی آوازیں نئی دہلی تک پہنچ گئیں، نئی دلی میں طلبہ نے بھی ’’کشمیر کو آزاد‘‘ کرو کے پوسٹر لہرا دیئے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں عوام 157 دنوں سے گھروں میں محصور ہیں، خوراک اور ادویات کا بحران سنگین ہو گیا ہے جبکہ قابض فورسز کے مظالم میں کمی نہیں آسکی۔ بھارتی پولیس نے ضلع کشتوار میں گھر گھر تلاشی کے دوران ولیج ڈیفنس کمیٹی کے ممبر سمیت چار افراد ...
ایران نے یوکرینی طیارے کا بلیک باکس دینے سے انکار کر دیا

ایران نے یوکرینی طیارے کا بلیک باکس دینے سے انکار کر دیا

news, Urdu
ایران نے تہران میں حادثے کا شکار ہونے والے یوکرینی طیارے کا بلیک باکس دینے سے انکار کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سول ایوی ایشن ایران کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ابھی یہ طے نہیں کیا گیا کہ بلیک باکس کو ’ڈی کوڈ‘ کرنے کے لیے کس ملک کو دیا جائےگا۔ واضح رہے کہ یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائن کا بوئنگ 737 طیارہ آج صبح تہران کے ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں سوار تمام 176 مسافر ہلاک ہوگئے۔ جہاز میں 82 ایرانی، 63 کنیڈین، سویڈن کے دس، افغانستان کے چار، برطانیہ اور جرمنی کے تین تین شہری جبکہ جہاز کے عملے سمیت گیارہ یوکرینی سوارتھے۔ طیارہ تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد حادثے کا شکار ہوا۔ یوکرین کا مسافر طیارہ تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کیف جارہا تھا۔  برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرینی سفارتخانے کے نئے بیان میں انجن میں خرابی کا ج...
امریکہ کی جوابی کارروائی سے خطے میں جنگ کے شعلے بھڑک سکتے ہیں۔حسیم الدین آشنا

امریکہ کی جوابی کارروائی سے خطے میں جنگ کے شعلے بھڑک سکتے ہیں۔حسیم الدین آشنا

news, Urdu
ایران کے صدر حسن روحانی کے ترجمان حسیم الدین آشنا نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراق میں امریکی فورسز پر حملے کے جواب میں اگر امریکہ نے حملہ کیا تو خطے میں بھرپور جنگ شروع ہو جائے گی۔ خیال رہے کہ تین جنوری کو امریکہ نے عراقی دارالحکومت بغداد کے ائیرپورٹ پر راکٹ حملہ کیا جس میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ کمانڈرجنرل قاسم سلیمانی ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گئے تھے۔ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا ۔اپنے اس اعلان کے مطابق ایران نے عراق میں دو امریکی اڈوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا جس کی تصدیق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کر دی ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق راکٹ حملوں میں 80 افراد ہلاک ہوئے اور امریکی فورسز کے ساز و سامان کو بھی نقصان پہنچا جب کہ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پرجاری بیان میں کہا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔...
جرمنی اپنی فوجی افواج کا کچھ حصہ عراق سے واپس بلا لےگا

جرمنی اپنی فوجی افواج کا کچھ حصہ عراق سے واپس بلا لےگا

news, Urdu
عراقی پارلیمنٹ کی طرف سے تمام غیر ملکی فوجی دستوں کو ملک چھوڑنے کا مطالبہ کرنے کی قرارداد کے بعد ، جرمنی اپنی کچھ فوجیں عراق سے نکالے گا۔ جرمنی کی حکومت نے منگل کو کہا ہے کہ عراق میں جرمنی کی کچھ فوج کو ہمسایہ ملک اردن اور کویت میں منتقل کردیا جائے گا۔ جرمنی کے وزیر دفاع اینگریٹ کریمپ - کرین بوؤر اور وزیر خارجہ ہیکو ماس نے قانون سازوں کو لکھا ہے کہ بغداد اور تاجی میں تعینات فوجیوں کو "عارضی طور پر کم کر دیا جائے گا۔" جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ اگر ان کا تربیتی مشن دوبارہ شروع ہوا تو 120جرمن فوجیوں میں سے 30 کو واپس منتقل کیا جاسکتا ہے۔ یہ اقدام ایک دن بعد ہوا جب جرمن چانسلر اینجلا میرکل نے عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی سے اس مسئلے کے بارے میں بات کی۔ میرکل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق اور یورپی یونین کے مابین باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا تھا۔...
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب تیل اور سونے کی قیمت 7 سال کی بلند ترین سطح پرآگئی

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب تیل اور سونے کی قیمت 7 سال کی بلند ترین سطح پرآگئی

news, Urdu
ایک اعلیٰ ایرانی فوجی کمانڈر کے قتل کے بعد اس خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال نے زرد دھات کو تقریباً سات سالوں میں اپنی بلند ترین شرح دے دی ہے ، اور تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا ہے جو آخری بار 2019 کے وسط میں دیکھا گیا تھا۔ سونا سیاسی اور معاشی بحران کے دوران سرمایہ کاری کے لیےمحفوظ ٹھکانہ سمجھا جاتا ہے لیکن پیر کے روزسونے کی قیمت میں تقریباً 1.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ ایک موقع پر قیمتی دھات فی اونس 1،579.55 ڈالر کی زد میں آگئی ، جو اپریل 2013 کے بعد کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔ پیر کی صبح 08.07 بجے تک یہ 1،571.95 ڈالر فی اونس پر آگیا تھا جو گذشتہ سیشن کے مقابلے میں اب بھی 1.3 فیصد زیادہ ہے۔ گولڈمین سیشس کے اندازوں کے مطابق ، ایران میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر سکتی ہے۔ آخر کار ، ہم اپنی تین ، چھ اور بارہ ماہ کی $$$. / فی ٹرائے اونس کی پیشن ...
قاسم سلیمانی نے سعودی ہوائی اڈوں پر حملے کرائے ۔ امریکی نائب صدر مائیک پینس

قاسم سلیمانی نے سعودی ہوائی اڈوں پر حملے کرائے ۔ امریکی نائب صدر مائیک پینس

news, Urdu
امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے الزام عائد کیا ہے کہ قاسم سلیمانی نے سعودی ہوائی اڈوں پر حملے اپنی نگرانی میں کرائے تھے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی خطے کے کئی اہم افراد کے قاتل تھے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’قاسم سلیمانی سعودی عرب کی مختلف تنصیبات پر میزائل حملوں کی خود نگرانی کرتے تھے‘۔ امریکہ کے نائب صدر نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ ’قاسم سلیمانی ہی نے یمن میں القدس فورس کو منظم کیا۔ انہوں نے میزائل حملو ں کے مواقع مہیا کیے جن سے دسیوں افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے سعودی عرب کے سول ہوائی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا‘ ۔...
آسٹریلیا میں آگ کی تباہ کاریاں جاری، نماز استسقاء کے بعد باران رحمت کا نزول

آسٹریلیا میں آگ کی تباہ کاریاں جاری، نماز استسقاء کے بعد باران رحمت کا نزول

news, Urdu
آسٹریلیا میں لگنے والی آگ کی تباہ کاریاں جاری ہیں ۔ گذشتہ روز آسٹریلیا کے مسلمانوں نے بارش کے لیے ایک پارک میں نماز استسقا ادا کی ۔ کچھ ہی دیر میں بادل گھر آئے اور بارش شروع ہو گئی ۔ نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں بارش سے اگرچہ بعض حصوں میں آگ بجھنے لگی مگر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جمعرات سے ان علاقوں میں درجہ حرارت پھر سے بڑھے گا جس سے آگ دوبارہ بھڑک سکتی ہے۔ واضح رہے کہ شدید خشک سالی کے باعث نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں گزشتہ برس نومبر میں آگ شروع ہوئی اور اس کی وجہ سے اب تک 50 کروڑ کے لگ بھگ جانور ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ماحولیاتی مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ آگ اور دھوئیں کے باعث اموات کی تعداد 24 ہوگئی ہے جب کہ ماہرین کا خیال ہے کہ جانوروں کی متعدد انواع اس آگ کے باعث صفحہ ہستی سے مٹ گئی ہیں۔یہ آگ امریکہ کی ریاست میری لینڈ سے سائز میں دوگنے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور اس میں اب تک ہز...
کمانڈرقاسم سلیمانی کی ہلاکت  ’سیاسی قتل‘ ہے۔ عراقی وزیراعظم عادل عبد المہدی

کمانڈرقاسم سلیمانی کی ہلاکت ’سیاسی قتل‘ ہے۔ عراقی وزیراعظم عادل عبد المہدی

news, Urdu
عراق کے نگران وزیراعظم عادل عبد المہدی نے ایران کی قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کو ’سیاسی قتل‘  قرار دے دیا۔ عادل عبد المہدی کا کہنا ہے کہ حملے سے قبل قاسم سلیمانی ایران اورسعودی عرب کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کی کوشش کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی قتل کیے جانے والے روز ایران کا سعودی عرب کے لیے پیغام لے کر بغداد پہنچے تھے جہاں بغداد کے ذریعے ایران کو بھیجے گئے سعودی پیغام میں خطے اور دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ کی کمی کے لیے تجاویز تھیں اور اسی سلسلے میں جنرل سلیمانی سے حملے والے روز ملاقات طے تھی تاکہ وہ سعودی پیغام پر ایران کا تحریری جواب پیش کریں۔  امریکی حملے کے خلاف گزشتہ روز عراقی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں امریکی فوج کے عراق سے انخلاء کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔ اسی اجلاس سے خطاب میں نگران عراقی وزیراعظم عادل المہدی نے اہم انکشاف ک...
ایران کے ہائی الرٹ میزائل ہمارے نشانے پر ہیں : امریکی عہدے دار

ایران کے ہائی الرٹ میزائل ہمارے نشانے پر ہیں : امریکی عہدے دار

news, Urdu
رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ہائی الرٹ میزائل امریکہ کے نشانے پر ہیں ۔ جمعے کے روز امریکی حملے میں پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی موت کے بعد پورے ایران میں میزائل فورس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ یہ بات ایک امریکی عہدے دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اتوار کی شب رائٹرز نیوز ایجنسی کو بتائی۔ مذکورہ عہدے دار کے مطابق امریکی فوج ایرانی میزائل فورس کا قریب سے جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکیوں کو یہ بات واضح نہیں ہے کہ آیا ایرانی ہائی الرٹ پوزیشن کا مقصد دفاع ہے یا پھر یہ کسی حملے کی تیاری کے سلسلے میں ہے۔...

Contact Us