بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی پرانتہا پسند ہندوؤں کا حملہ: 30 سے زائد طلبہ اور اساتذہ زخمی
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں انتہا پسند ہندو کارکنوں کے حملے میں درجنوں طلبہ زخمی ہو گئے۔
بائیں بازو کی جماعت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے جنرل سیکرٹری سیتارام یچوری نے الزام لگایا کہ ’حملے کے پیچھے انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سٹوڈنٹ ونگ ’اکھل بھارتیہ ودھارتھی پریشاد‘ (اے بی وی پی) کے غنڈوں کا ہاتھ ہے۔‘ جبکہ یونیورسٹی کےطلبہ کا بھی دعویٰ ہے کہ اس حملے میں وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کا سٹوڈنٹ ونگ ملوث ہے۔
دوسری جانب حکمران جماعت بی جے پی نے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو تشدد کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ جبکہ بی جے پی کی طلبہ تنظیم ’اکھل بھارتیہ ودھارتھی پریشاد نے ایک بیان میں کہا کہ کیمپس حملے کے دوران اس کے 25 ارکان زخمی ہوئے ہیں۔
اخبار کے مطابق 50 سے 70 حملہ آور ’غداروں کو گول...









