بھارتی اوسان خطا، پاکستانی سفارتکاروں پر جاسوسی کا الزام، ملک چھوڑنے کا حکم
بیرونی ایماء اور ہندتوا نظریے پر مبنی تفریقی سیاست کے نتیجے میں بھارت خطے کا امن تو برباد کر ہی چکا ہے پر اب صورتحال کو سنبھالنے سے قاصر بھی ہو چکا ہے۔ جن طاقتوں کی شہہ پر مودی نے چین اور پاکستان سے معاملات بگاڑے اب وہ شدید اندرونی مسائل کا شکار ہیں اور بھارت کو اکیلا چھوڑتی نظر آرہی ہیں۔ ایسے حالات میں مودی کے اوسان خطا ہو جانا کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔
آج مورخہ 31 مئی کو مودی سرکار نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتی عملے کے دو ارکان پر مبینہ جاسوسی کا الزام لگا کر انہیں پہلے حراست میں لیا اور پھر سفارتی بندشوں اور ہاکستانی مزاحمت کے پیش نظر ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر دونوں سفارتکاروں کو 24 گھنٹوں میں ملک سے نکل جانے کا حکم دیے ڈالا۔ اپنے سرکاری بیان میں بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتکاروں کی سرگرمیاں سفارتی آداب کے خلاف تھیں۔
بھارتی میڈیا کی روائیتی من گھڑت قصہ گوئی ...