ذرائع کے مطابق جبرالٹر پولیس نے ایرانی آئل ٹینکر ''گریس-1"کے کپتان اور چیف آفیسرکو گرفتار کر لیا- اس آئل ٹینکر کو برطانوی آبدوزوں اور مقامی پولیس نے پہلے سے گھیر رکھا تھا- جمعرات کے روزگرفتار شدہ دونوں افسران سے تفتیش بھی کی گئی-جبرالٹر پولیس نے جہاز کے اندر سے اہم دستاویزات اور الیکٹرونک آلات اپنے قبضے میں لے لئے
روسی چیف آف جنرل سٹاف ویلری گیراسیموونے بدھ کے روز نیٹو کے سپریم الائیڈ کمانڈر برائے یورپ ٹوڈ والٹر سے ملاقات کی-اس دوران انھوں نے یورپی اور عالمی سلامتی اور نیٹو اور روس کے درمیان ہونے والے تنازعات پر بات کی