Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

news

برنی سینڈرز صدراتی امیدوار کی دوڑ میں آگے، جیت کوٹرمپ کے زوال کا آغاز قرار دیدیا

برنی سینڈرز صدراتی امیدوار کی دوڑ میں آگے، جیت کوٹرمپ کے زوال کا آغاز قرار دیدیا

news, Urdu
سینیٹر برنی سینڈرزنے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار بننے کی دوڑمیں صدر ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ نیوہمپشائرکے پرائمری انتخابات جیتنے کے بعد برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ یہ فتح ٹرمپ کے اقتدارکے خاتمے کا آغاز ہے۔ جبکہ امریکی صدر ٹڑمپ نے کہا ہے کہ وہ برنی کے بجائے مائیک بلوم برگ سے صدراتی انتخاب لڑنا پسند کریں گے۔  بائیں بازو کے ڈیموکریٹک سینیٹر برنی سینڈرز نے نیو ہمپشائر کے پرائمری انتخاب میں 26 فیصد ووٹ حاصل کرکے مقابلہ جیتا، ان کے قریب ترین رہنے والے پیٹ بوٹے جیج نے 24 فیصد ووٹ حاصل کیے۔تیسرے نمبر پر آنے والی ایمی کلوبوچر نے 19 فیصد ووٹ حاصل کیے، سابق صدر جوبائیڈن کو صرف 8 فیصد ووٹ پڑے۔ سینیٹر برنی نے جیت کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح ٹرمپ کے خاتمے کا آغاز ہے۔...
کروز شِپ ’ڈائمنڈ پرنسز‘ کے مزید 39 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

کروز شِپ ’ڈائمنڈ پرنسز‘ کے مزید 39 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

news, Urdu
جاپان کے ساحل سے کچھ دور لنگر انداز پرتعیش بحری جہاز ’ڈائمنڈ پرنسز‘ میں مزید 39 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح جہاز میں موجود کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک قرنطینہ افسرسمیت 175 تک پہنچ گئی ہے ۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ان میں سے 4 افراد کی حالت بہت نازک ہے۔ وزارت صحت کے مطابق جن 39 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں 10 جاپانی شہری شامل ہیں جبکہ دیگر افراد کا تعلق امریکہ اور چین سمیت 11 ممالک سے ہے۔ ذرائع کے مطابق جس افسر میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے وہ جہاز میں موجود متاثرہ افراد کی صحت کا خیال رکھ رہا تھا وہ دوران فیس ماسک اور دستانے تو پہنتا تھا مگر اس سے بچاؤ کے کپڑے نہیں پہنے تھے۔ واضح رہے کہ اس بحری جہاز میں سوار ایک شخص ہانگ کانگ میں اتر گیا تھا جس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد 3 فروری کو ڈائمنڈ پرنسز کو یو...
سی آئی اے کی دہشت گردی ۔ پاکستان سمیت 120 ممالک کی خفیہ معلومات چوری کرتی رہی۔

سی آئی اے کی دہشت گردی ۔ پاکستان سمیت 120 ممالک کی خفیہ معلومات چوری کرتی رہی۔

news, Urdu
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ، جرمن نشریاتی ادارے زیڈ ڈی ایف اور سوئس چینل ایس آر ایف کی ایک مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور جرمن خفیہ اداروں کی جانب سے کوڈنگ مشیوں کے ذریعے کئی سالوں تک پاکستان ، ایران اور بھارت سمیت متعدد ممالک کی خفیہ معلومات چرائی جاتی رہی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق خفیہ پیغامات بھیجنے کے لیے کوڈنگ مشینیں بنانے والی سوئٹزر لینڈ کی معروف کمپنی ’کرپٹو  اے جی‘ دراصل امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی ملکیت تھی اور سی آئی اے کا اس وقت کے مغربی جرمنی کی انٹیلی جنس ایجنسی بی این ڈی سے بھی اشتراک تھا۔سوئس کمپنی کرپٹو اے جی نے جنگ عظیم دوم سے لے کر سن 2000ء تک 120 ممالک کو کوڈنگ ڈیوائسز فراہم کیں جسے ان ممالک کے جاسوس، فوجی اور سفارت کار خفیہ پیغامات بھیجنے کے لیے استعمال کرتے رہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی کسی ملک سے پیغام جاری ہوتا وہ امریکی اور جرمن خفیہ اد...
مودی کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کوشرمناک شکست۔عام آدمی پارٹی کی شاندار کامیابی۔

مودی کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کوشرمناک شکست۔عام آدمی پارٹی کی شاندار کامیابی۔

news, Urdu
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نئی دہلی کے ریاستی انتخابات میں بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے انتخابی مہم میں شہریت سے متعلق قانون میں متنازعہ ترامیم پر عوام کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی تھی اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آرٹیکل370 کی منسوخی کو بھی ہندو انتہا پسندوں کی نظر میں حکومت کا ایک اہم کارنامہ اور ووٹ بینک بڑھانے کا اہم ذریعہ سمجھا جا رہا تھا لیکن عوامی رائے نے حکومت کے ان دونوں اقدامات کو مسترد کر دیا ہے۔ ان انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے کُل 70 میں سے 62 نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور اس طرح اروند کیجریوال دوسرے مدت کے لیے نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ منتخب ہو جائیں گے۔ مودی نے اس کامیابی پر عام آدمی پارٹی کو مبارکباد دی ہے۔ دوسری جانب نتائج کے اعلان سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی کے دعوے کرنے والے رہنماؤ...
چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ۔مزید 97 افراد ہلاک

چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ۔مزید 97 افراد ہلاک

news, Urdu
چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 97 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی۔ ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 908 ہو گئی ہے۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 62 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار 171 ہو گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی ایک ٹیم چین کے دارالحکومت بیجنگ روانہ کر دی گئی ہے جو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجوہات کی تحقیقات کرے گی۔جاپان میں لنگرانداز بحری جہاز میں کورونا وائرس کے مزید 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 69 ہو گئی ہے۔ مختلف ممالک چین سے اپنے لوگوں کو نکالنے کی مسلسل کوشش میں ہیں ۔ امریکہ کی دو پروازیں ووہان سے امریکی شہریوں کو لےکر امریکہ پہنچ گئی ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چین سے 800 سے زائد امریکیوں کو نکالا ...
ایران کو دشمن سے نمٹنے کے لیے مضبوط ہونا چاہیے۔آیت اللہ خامنہ ای

ایران کو دشمن سے نمٹنے کے لیے مضبوط ہونا چاہیے۔آیت اللہ خامنہ ای

news, Urdu
ايران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس بات پر زور دیا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران کو ’’دشمنوں کی چالوں‘‘ اور جنگ سے بچنے کے لیے خود کو مضبوط بنانا چاہیے۔دشمن ایران کے اندر بھی سازشوں کے جال پھیلا رہے ہیں ایران کو ان سے بھی چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی ایٹمی صلاحیت کو بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا ۔ ہفتے کے روز ایرانی فضائیہ کے عملے اور کمانڈرز سے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی انقلاب کے بعد سے امریکہ کے دباؤ اور پابندیوں کے باوجود ایران کے پاس ایک مضبوط ایئر فورس موجود ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے ماہ جنوری میں بغداد میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد سے واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا۔...
چین میں ایغور مسلمانوں پر ہونے والےظلم و جبر میں اضافہ،

چین میں ایغور مسلمانوں پر ہونے والےظلم و جبر میں اضافہ،

news, Urdu
چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں گزشتہ چند برسوں کے دوران انسانی حقوق کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔ ان کیمپوں میں ایغور برادری پر جنسی تشدد بھی کیا جاتا ہے اور جسمانی تشدد سے اموات بھی ہوئی ہیں واضح رہے کہ جرمن وزارت خارجہ نے یہ رپورٹ انسانی حقوق کی تنظیموں، وکلاء ، مغربی ممالک کے سفارت خانوں اور بین الاقوامی تنظیموں کی معلومات کی روشنی میں تشکیل دی ہے۔ چین میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے بارے میں جرمن وزارت خارجہ نے یہ رپورٹ گزشتہ برس دسمبر میں تیار کی تھی۔یاد رہے کہ چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں ایغور کمیونٹی ترکی النسل سنی مسلمان ہیں اوران کی زبان ترک زبان سے مماثلت رکھتی ہے ۔ چین میں انسانی حقوق کے جائزے کی اس رپورٹ میں جرمن وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ سنکیانگ میں تقریباﹰ ایک کروڑ ایغور مسلمان آباد ہیں اور ان میں سے دس لاکھ افراد نظربند یا پھر چینی حکام کے حراستی مرا...
برطانیہ میں پٹرول،ڈیزل،ہائبرڈ گاڑیوں پر 2035کے بعد پابندی۔2050 تک کاربن فری ملک انتہائی اہم ہے۔برطانوی وزیراعظم

برطانیہ میں پٹرول،ڈیزل،ہائبرڈ گاڑیوں پر 2035کے بعد پابندی۔2050 تک کاربن فری ملک انتہائی اہم ہے۔برطانوی وزیراعظم

news, Urdu
این این آئی( 05 فروری2020ء)برطانیہ نے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے 2035 کے بعد پیٹرول، ڈیزل اور ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت پر پابندی کا اعلان کردیا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اس پالیسی کا اعلان اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والی ماحولیاتی مسائل سے متعلق کانفرنس کے دوران کیا۔ بورس جانسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2020 ماحولیات کے حوالے سے عملی اقدام اٹھانے کے لیے اہم اور بنیادی سال ہے۔تقریب سے قبل اپنے ایک بیان میں بورس جانسن کا کہنا تھا کہ پیٹرول، ڈیزل اور ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت پر پابندی 2035 سے قبل بھی لگائی جاسکتی ہے۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2050 تک کاربن فری ملک کا ہدف ہمارے لیے انتہائی اہم ہے اور یہ زمین کے تحفظ کے حوالے سے ہماری ذمہ داری ہے۔ برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ کانفرنس ناصرف برطانیہ بلکہ ساری دنیا کے ممالک کے لیے ماحولیاتی تبدیل...
کرونا وائرس کے علاج کے لیے ویکسین 8 سے 10ماہ میں تیار ہو گی: روس

کرونا وائرس کے علاج کے لیے ویکسین 8 سے 10ماہ میں تیار ہو گی: روس

news, Urdu
روس نے کہا ہے کہ اس کو چین میں پھیلنے والے مہلک کرونا وائرس کے علاج کے لیے ویکسین کی تیاری میں آٹھ سے دس ماہ لگیں گے۔ روس کی خبررساں ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق وزیر صحت میخائل مراشکو نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’آج ویکسین کی تیاری کوئی مختصر دورانیے کا عمل نہیں ہے۔(کرونا وائرس کی) ایک ویکسین تیار کی جارہی ہے اور اس میں کم سے کم آٹھ سے دس ماہ لگیں گے۔یہ کسی کلینیکی آزمائش کے بغیر ابتدائی مرحلہ ہے۔‘‘ واضح رہے کہ کرونا وائرس کی ذیلی اقسام میں سے انسانوں کے لیے تین ہلاکت خیز وائرسوں میں سے دو چین سے پھوٹے ہیں۔ اول، سیویئر ریسپریٹری سنڈروم (سارس) ، دوسرا مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم (مرس) مشرقِ وسطیٰ سے اور اب تیسرا 2019 nCoV بھی چین کے شہر ووہان سے پھیلا ہے۔ووہان وائرس سانس کی اوپری نالی پر حملہ کرتے ہوئے سانس کے نچلے نظام کو متاثر کرتا ہے اورجان لیوا نمونیا یا فلو کی وجہ بن سکتا ہے۔...
ٹرمپ کا اسرائیل نوازمنصوبہ ٹرمپ کی موت سے پہلے ہی ختم ہو جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر‌

ٹرمپ کا اسرائیل نوازمنصوبہ ٹرمپ کی موت سے پہلے ہی ختم ہو جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر‌

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پیش کیا جانے والا نام نہاد امن منصوبہ دراصل اسرائیل نواز منصوبہ ہے جو ٹرمپ کی موت سے پہلے ہی ختم ہو جائے گا۔تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈرکا کہنا تھا کہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے اوراس کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق بھی انہی کا ہے۔ واشنگٹن اورتل ابیب کون ہوتے ہیں دوسروں کی زمین اور گھروں کا فیصلہ کریں۔ انہوں نے ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے منصوبے کو احمقانہ اورشیطانی قرار دیا۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ حالیہ فلسطین منصوبے کو مسلم ممالک کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے اس منصوبے کو مسترد کر دیا تھا اور چند روز قبل ہونے والے او آئی سی اجلاس میں بھی اس منصوبے کو فلسطینی مفادات کے خلاف قراردیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا تھا۔...

Contact Us