Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

news

بھارتی فوجیوں میں خو د کشی کا رجحان کیوں بڑھ گیا ہے ؟

بھارتی فوجیوں میں خو د کشی کا رجحان کیوں بڑھ گیا ہے ؟

news, Urdu
ڈیفنس انسٹیٹیوٹ آف سائیکالوجیکل ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق سال 2010 سے 2019 کے دوران 1110 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی، جن میں185 فضائیہ 895 بری اور32 بحریہ کے اہل کار شامل ہیں مجموعی طور پر بھارتی فوج میں خودکشی کی شرح 16.5 افراد فی لاکھ ہے  ۔ بھارتی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ چند سال کے دوران فوجیوں میں تناؤ کم کرنے کےلئے متعدد اقدامات کئے گئے، جن میں کونسلنگ اور یوگا کے علاوہ خوراک، لباس، رہائش اور چھٹیوں کی پالیسی سے متعلق شکایات کا ازالہ شامل ہیں۔ تاہم مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی غیر محفوظ سرحد پر طویل تعیناتی، شورش زدہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں میں بغاوت جیسے حالات فوجیوں کی جسمانی و ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔ وہ اپنے اہل خانہ کے مسائل کی وجہ سے سخت تناؤ کا شکار رہتے ہیں، جس میں پراپرٹی کے تنازعات کے علاوہ مالی اور ازدواجی مسائل شامل ہیں۔ ...
پابندیوں نے ایران کا گلا گھونٹ دیا، ایک ڈالرمنتقل کرنا بھی مشکل۔ ایرانی نائب صدر نے سچ اگل دیا

پابندیوں نے ایران کا گلا گھونٹ دیا، ایک ڈالرمنتقل کرنا بھی مشکل۔ ایرانی نائب صدر نے سچ اگل دیا

news, Urdu
ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں نے ایرانی معیشت کا گلا گھونٹ کر رکھ دیا ہے اور ایران بنکوں پر عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے ایک ڈالر بھی اندرونِ ملک نہیں لا سکتا۔ یاد رہے کہ ایرانی حکومت کی طرف سے بار بار کہا جاتا رہا ہے کہ تہران پر لگائی گئی امریکی پابندیاں غیر مؤثر ثابت ہو رہی ہیں مگر ایران کے نائب صدر نے نہ چاہتے ہوئے بھی سچ کہہ دیا ہے۔ خبر رساں ادارے 'ایسنا' کے مطابق ایرانی نائب صدر اسحاق جہاںگیری نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کی ایرانی بنکاری نظام پرعائد کی گئی پابندیوں سے ایران ایک ڈالر بھی بیرون ملک سے نہیں لا سکتا۔ حتیٰ کہ ہم بیرون ملک اپنی رقوم بھی نہیں لا پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل پر عائد پابندیاں اب تک کی سب سے زیادہ سخت پابندیاں ہیں۔ اوران کو پوری دنیا میں نافذ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ہمارے تیل بردار جہازوں کا تعاقب...
امریکہ نے بارودی سرنگوں پر عائد پابندی ختم کر دی۔ یورپی یونین کی شدید مذمت

امریکہ نے بارودی سرنگوں پر عائد پابندی ختم کر دی۔ یورپی یونین کی شدید مذمت

news, Urdu
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطا بق گذشتہ جمعے کو امریکی حکومت کی جانب سے جدید اور خود تباہ ہوجانے والی بارودی سرنگوں کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ محفوظ ہیں امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ روایتی بارودی سرنگیں جن کو بچھانے کے بعد انہیں بے اثر اور تباہ نہیں کیا جاسکتا، ان  پر اب بھی پابندی ہوگی۔پینٹا گون کے مطابق نئی اور جدید بارودی سرنگیں 30 دن کے بعد خود بخود تباہ ہوجائیں گی جب کہ ضرورت پڑنے پر انہیں اپنی مرضی کے وقت کم از کم 2 گھنٹوں میں بھی تباہ کیا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ 160 سے زائد ممالک اوٹاوا کنونشن پر دستخط کرچکے ہیں جو کہ ان ممالک کو بارودی سرنگوں کے خاتمے کےلیے اقدامات کرنے کا پابند بناتا ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین نے امریکی صدر کی جانب سے بارودی سرنگوں کے استعمال پر عائد پابندی اٹھانے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ یورپی یونین ...
چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 500 تک پہنچ گئی

چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 500 تک پہنچ گئی

news, Urdu
چین میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 500 تک پہنچ گئی۔چینی حکام کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ہوبائی میں مزید 65 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد پراس مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 490 ہو گئی ہے۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 800 سے زائد متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد25 ہزارکے قریب پہنچ گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈھنوم گبریسسوس نے بین الاقوامی کمیونٹی سے بڑے پیمانے پر اظہار ہمدردی کی اور خطرناک کورونا وائرس کے حوالے سےاعدادوشمارشیئر نہ کرنے والی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ان کا کہنا ہے تھا چین کے علاوہ جن ممالک میں کورونا وائرس پایا گیا وہاں سے صرف 38 کا ڈیٹا موصول ہوا۔...
یمن: امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کے سربراہ قاسم الریمی کی ہلاکت کی اطلاع

یمن: امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کے سربراہ قاسم الریمی کی ہلاکت کی اطلاع

news, Urdu
یمن میں القاعدہ کے سربراہ قاسم الریمی کی امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکہ نے کئی ماہ کی جاسوسی اور فضائی نگرانی کے بعد جنوری میں یمن میں القاعدہ کے سربراہ قاسم الریمی پر فضائی حملہ کیا تھاجس میں ان کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کو نومبر میں ایک مخبر کی جانب سے یمن میں قاسم الریمی کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کے بعد سی آئی اے نے قاسم الریمی کی باقاعدہ جاسوسی شروع کردی۔رپورٹ کے مطابق امریکی فضائی حملے میں قاسم الریمی ہلاک ہو گئے ہیں تاہم پینٹاگون نے اب تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔ امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں اس قسم کے حملے کی کوئی اطلاع نہیں ہے جب کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے حکام نے اس حوالے سے بات کرنے سے معذرت کی ہے۔خیال رہے کہ امریکہ نے قاسم الریمی کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مقرر رکھی ہے۔...
متنازع شہریت بل کے باعث بھارت میں محمد علی جناح کا دو قومی نظریہ جیت رہا ہے

متنازع شہریت بل کے باعث بھارت میں محمد علی جناح کا دو قومی نظریہ جیت رہا ہے

news, Urdu
سینیئر بھارتی سیاستدان اور کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں قائد اعظم محمد علی جناح کا دو قومی نظریہ جیت رہا ہے۔ لوک سبھا کے رکن ششی تھرور کا کہنا تھا کہ اگر متنازع شہریت بل کو نافذ کیا گیا تو یہ بانی پاکستان محمد علی جناح کے نظریے کی جیت ہوگی۔ششی تھرور کا کہنا تھا کہ اسی طرح شہریت کے قانون سمیت دیگر متنازع قوانین جیسے این سی آر (نیشنل رجسٹریشن سرٹیفکیٹ) اور این پی آر (نیشنل پاپولیشن رجسٹریشن) کا اطلاق کیا گیا تو سمجھیں کہ محمد علی جناح کی جیت مکمل ہوگئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کے غیرقانونی اور متنازع شہریت قانون سےایک خاص کمیونٹی کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور لہٰذا آج اگر جناح ہوتے تو وہ یہ کہ سکتے تھے کہ ان کا دو قومی نظریہ حق پر تھا اور مسلمان ایک علیحدہ وطن کے حقدار تھے کیونکہ ہندو اور مسلمان ایک نہیں ہوسکتے۔ خیال رہے کہ...
مغربی کنارے کا اسرائیل سے الحاق باعث تشویش ہے: برطانیہ

مغربی کنارے کا اسرائیل سے الحاق باعث تشویش ہے: برطانیہ

news, Urdu
برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک ریپ نے فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو اسرائیل میں شامل کیے جانے کے امکانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ڈومینک ریپ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ اگر اسرائیل یک طرفہ طور پر غرب اردن کے علاقوں کو اسرائیل میں شامل کرے گا تو اس سے امن کے لیے مذاکرات کی کوششوں کو شدید دھچکا لگے گا۔ مسٹر ڈومینک ریپ نے مزید کہا کہ برطانیہ کو ان خبروں پر تشویش ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے کے بعض مقامات اپنی باقاعدہ خود مختاری میں شامل کرنا چاہتا ہے۔ یہ ایک یک طرفہ اقدام ہوگا جس کے نتیجے میں امن کی کوششیں بری طرح متاثر ہوں گی۔گذشتہ منگل کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے طویل امن منصوبے کا اعلان کیا۔ اس منصوبے میں امریکی صدر نے ایک برائے نام فلسطینی ریاست کا تصور پیش کیا ہے انہوں نے فلسطینی ریاست اور اسرائیل کا مجوزہ نقشہ بھی جاری کیا...
اسرائیل ایک بد معاش ریاست ہے:مقبوضہ بیت المقدس ہاتھ سے گیا تو مدینہ اور مکہ کو نہیں بچا پائیں گے: اردوان

اسرائیل ایک بد معاش ریاست ہے:مقبوضہ بیت المقدس ہاتھ سے گیا تو مدینہ اور مکہ کو نہیں بچا پائیں گے: اردوان

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مشرق وسطیٰ میں متعارف کرائی گئی خود ساختہ امن ڈیل کے بعد ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کو یکسر مسترد کرتے ہیں، بیت المقدس ہمارے ہاتھ سے چلا گیا تو پھر ہم مدینہ اور مکہ کو نہیں بچاپائیں گے۔ بیت المقدس کا مطلب استنبول، اسلام آباد، جکارتا، مدینہ، قاہرہ، دمشق اور بغداد ہے۔ فلسطین کو تقسیم کرنے کے امریکی منصوبے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے طیب اردوان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس برائے فروخت نہیں ہے، ٹرمپ کی ڈیل فلسطین پر قبضے کا منصوبہ ہے جسے مسترد کرے ہیں۔ فلسطین بھائیوں کی جدوجہدِ آزادی کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے عالمی دباؤ اور نامساعد حالات کے باوجود فلسطین پر اپنے موقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے آزادی فلسطین کی تقدیر ہے اور فلسطین کی تقدیر کوئی تبدیل...
کورونا وائرس: 11000 سے زائد افراد متاثر۔ماسک کی قلت

کورونا وائرس: 11000 سے زائد افراد متاثر۔ماسک کی قلت

news, Urdu
چين ميں کورونا وائرس سے متاثرہونے والے افراد کی تعداد گیارہ ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق 45 مزيد افراد اِس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر تقریبا دو سو ساٹھ ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں ميں زيادہ تر عمر رسيدہ افراد تھے اور تقريباً سب ہی کا تعلق ہوبائی صوبے سے تھا، جس کا صدر مقام ووہان شہر ہے۔ یہ وباء اسی شہر سے پھیلی ہے۔ تاہم چینی صوبائی حکام کی جانب سے حتمی اعداد و شمار ابھی تک جاری نہیں کیے گئے۔ اقوام متحدہ میں چینی سفیر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کی کوشش میں چین اس وقت مشکل حالات میں ہے جس کے لیے عالمی یکجہتی ضروری ہے۔ چینی شہر ووہان میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دو ہسپتالوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے جو تین فروری تک آپریشنل ہو جائے گا۔ دوسری جانب چین میں کرونا وائرس کی بڑھتی وبا سے ماسک کی قلت پیدا ہ...
بالآ خربرطانیہ 47 سال بعد یورپی یونین سے علیحدہ: ملک بھر میں جشن اور ریلیاں

بالآ خربرطانیہ 47 سال بعد یورپی یونین سے علیحدہ: ملک بھر میں جشن اور ریلیاں

news, Urdu
بالآخر برطانیہ 47 سال بعد یورپی یونین سے الگ ہوگیا ۔ پورے برطانیہ میں اہم عمارتیں برطانوی پرچم کے رنگ میں رنگ گئیں۔ پارلیمنٹ سکوائر سمیت ملک بھر میں بریگزٹ کی حمایت میں جشن منائے گئےاورریلیاں نکالی گئیں جبکہ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ میں حامی اور مخالف آمنے سامنے آگئے۔ برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر روشن کی گئی گھڑی نے یونین سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ بیلجیم میں برطانوی سفارتخانے سے یورپی یونین کا پرچم اتار دیا جبکہ برسلز میں یورپی پالیمنٹ کی بلڈنگ سے یونین جیک بھی ہٹا دیا گیا۔ بریگزٹ پرعمل سے کچھ گھنٹےپہلے برطانوی کابینہ کا علامتی اجلاس ہوا جس کے بعد جاری بیان میں وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ بریگزٹ ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے، بریگزٹ ایک نیا سحر ہے اور یہ موقع دوبارہ حاصل کردہ خود مختاری کو عوام کی خواہشات کے مطابق استعمال کرنے کا ہے، اب برطانیہ میں نئے دور کا سورج طلوع ہوگا۔ دو...

Contact Us