فلسطینی غرب اردن کو اسرائیل میں ضم نہیں کرنے دیں گے:تل ابیب میں لاکھوں لوگوں کا احتجاج
اسرائیلی وزیراعظم بینجامن نیتن یاہو نے اپنے اتنخابی نعرے پر عمل درآمد کی عملی کوشش شروع کر دیں جس کے خلاف تل ابیب میں ’یہودی- عرب ریلی‘ نکالی گئی۔ اسرائیلی مظاہرین نے زمین پر لیٹ کر سڑکیں بلاک کر دیں اور ’قبضے کو روکا جائے‘ جيسے نعرے لگائے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں اْس نئے متنازعہ قانون کے خلاف ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کے تحت اسرائیل کو ایک یہودی ریاست قرار دیا گیا ہےاورغرب اردن کے وسیع علاقے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے مجوزہ منصوبے پر عمل درآمد کا اعلان کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دروز کمیونٹی کی طرف سے منعقد کیے جانے والے اس احتجاج میں کم و بیش ڈیڑھ لاکھ افرادنے شرکت کی ۔ اس مظاہرے میں تمام شہریوں کے لیے برابری کے حقوق کا مطالبہ کیا گیا۔ گذشتہ ماہ منظور کیے گئے اس نئے اسرائیلی قانون کو شہری آزادی کے گروپوں اور عرب اسرائیلوں نے شدید تنق...