معتمد اقوام متحدہ نیو یارک میں بے امنی پر شکستہ دل
مظاہرین احتجاج کے دوران وائٹ ہاؤس پر ہلہ بولتے ہوئے
اقوام متحدہ کے معتمد انتونیو گوتریز کی جانب سے بھی امریکہ میں ایک سیاہ فام امریکی کی پولیس افسر کے ہاتھوں ہلاکت کے ردعمل میں جاری احتجاجی مظاہروں، لوٹ مار اور بے امنی پر تحفظات کا اظہار سامنے آیا ہے۔ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مرکزی دفاتر کے میزبان ملک امریکہ اور شہر نیویارک میں امن کی یوں بگڑتی صورتحال دیکھ کر میں شکستہ دل ہوں۔
https://twitter.com/antonioguterres/status/1267939502326263810
انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ اور مظاہرین دونوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نسلی تعصب ایک قابل نفرت عمل ہے، انسانی معاشرے میں جداگانگی صحت مند تنوع کا باعث ہوتی ہے۔ ہمیں نسلی تعصب کو مسترد کرنا چاہیے اور تنوع سے قطعاً خوف نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے عالمی قیادت سے درخواست کی کہ معاشروں میں ہم آہنگی کے لیے سرمایہ کاری کریں ت...