نسلی تعصب کے خلاف اکیسویں صدی کی علامت جارج فلائیڈ کی آخری رسومات ادا
امریکی شہر میناپولس میں پولیس کے تشدد سے ہلاک سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہوسٹن میں آخری رسومات ادا کردی گئیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=OGzOC5FYItA
اکیسویں صدی میں نسلی تعصب کے خلاف علامت بننے والے امریکی شہری جارج فلائیڈ کو ان کی والدہ کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔ جارج فلائیڈ کی آخری رسومات میں سینکڑوں افراد نے شریک کی۔ اس دوران شہریوں نے جارج فلائیڈ کے آخری الفاظ "میں سانس نہیں لے پا رہا" بھی دعائیہ کلمات میں شامل کیے۔ جارج فلائیڈ کی یاد میں ایک تقریب وائٹ ہائوس کے سامنے بھی منعقد ہوئی، جس میں بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
دوسری جانب دنیا بھر میں مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے۔
...