بھارت کی اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن بننے کے لیۓ کوششیں
مزٖہبی انتہا پسند بھارتی مودی سرکار نے سیکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن بننے کے لیۓ اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں ۔
انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کرنے والا بھارت کیا اس رکنیت کا اہل بھی ہو سکتا ہے؟
کشمیر میں تاریخ کا بدترین لاک ڈاؤن ،متنازعہ شہریت بل ،ایل او سی پر بے گناہ شہریوں پر گولہ باری اور چین ،نیپال سمیت دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ بگڑتے سرحدی تنازعات جیسے سنگین معاملات بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیۓ کافی ہیں۔خود بھارت کے اندر اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف بڑھتے پرتشدد واقعات بھارت کے سیکولر ملک ہونے کے دعویٰ کی یکسر نفی ہے۔ اس تمام صورتِ حال میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت کے لیۓ بھارتی جوڑ توڑ عالمی ضمیر اورانصاف پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔...