روس کی جانب سے امریکی دباؤ مسترد: یورپ کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پر دوبارہ کام شروع کرنے کا اعلان
امریکی دباؤ کے باوجود روسی کمپنی نے یورپ کو گیس کی فراہمی کے منصوبے نارڈ سٹریم 2 پہ دوبارہ کام شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ نارڈ سٹریم 2 بحیرہ بالٹک سے گزرتے ہوئے جرمنی کو گیس کی فراہمی کے لیے پائپ بچھانے کا منصوبہ ہے۔ جسے اب ایک سال کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔
اربوں ڈالر کا منصوبہ امریکی پابندیوں کے خطرے کے باعث رک گیا تھا، منصوبے پر روسی اور متعدد یورپی کمپنیاں مشترکہ طور پر کام کر رہی تھیں، 1224 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ اپنی تکمیل کے قریب تھا اور صرف 75 کلومیٹر پائپ کی تنصیب باقی تھی کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے منصوبے میں شامل کمپنیوں کو پابندیوں کی دھمکی دی گئی، جس کے باعث یورپی کمپنیاں منصوبے سے الگ ہو گئیں۔ لیکن اب روسی کمپنی نے تمام تکنیکی صلاحیتوں کو خود حاصل کرتے ہوئے، اسے پورا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
نارڈ سٹریم 2 منصوبہ مغربی یورپ کی اقوام ...