انڈیا کا امریکہ کے بعد آسٹریلیا کے فوجی اڈے استعمال کرنے کے باہمی معاہدے پر دستخط
پاک چین دوستی اور جنوبی ایشیا کے دیگرعلاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات شدید خراب ہونے پر انڈیا امریکہ کے بعد آسٹریلیا کی جھولی میں بھی جا بیٹھا۔ دونوں ممالک نے جمعرات کے روز ایک اہم عسکری معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ہزاروں میل کی مسافت پر موجود آسٹریلیا اور انڈیا ضرورت کے وقت رسدی تعاون فراہم کرتے ہوئے ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کر سکیں گے۔ عالمی سیاست اور دفاع پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ معاہدے کا مقصد چین کے خطے میں بڑھتے معاشی و عسکری وزن کو ٹکر دینے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے بحری جہاز اور لڑاکا طیارے ایک دوسرے کے اڈے استعمال کرتے ہوئے ایندھن کی بھرائی، اور کسی خرابی کی صورت میں بحالی کا کام کر سکیں گے۔ بھارت کا اس سے قبل ایسا ایک معاہدہ امریکہ کے ساتھ بھی موجود ہے۔ اور اس کا مقصد بھی سرحدی حفاظتی تعاون کے نام پر دراصل چین کی خطے میں ابھرتی مع...