
ایغوراقلیت کے حقوق کی سنگین پامالی، امریکہ نے چینی حکام پرمزید پابندیاں عائد کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایغوراقلیت کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی پاداش میں چینی حکام پر پابندیاں عاید کرنے والے ایک قانون پر دستخط کردیئے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ قانون چین میں ایغور اور دیگر اقلیتوں کی نسلی شناخت مٹانے اور ان کے مذہبی اعتقادات کے خاتمے کے لیے انسانی حقوق کی پامالیوں، مجرمانہ کیمپوں کا منظم استعمال ،قید با مشقت اور دیگر جرائم میں ملوث اہلکاروں کے خلاف منظورکیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ 20 مئی کو امریکی پارلیمنٹیرینز نے سنکیانگ میں مسلم ایغور اقلیت کو دبانے کے الزام میں چین پر "انسانیت کے خلاف جرائم" کا الزام عاید کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے بیجنگ پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
دوسری جانب چین کا الزام ہے کی ملک کے شمال مغربی حصے میں اویغور نسل کے مسلمان علاحدگی کی تحریک چلا رہے ہیں۔ چین نے ان پر دستی ہتھیاروں اور دھماکہ ...