عمران حکومت نے بھارت نوازی میں حد پار کر دی: کلبھوشن یادیو کے دفاع کیلئے عدالت سے انوکھی درخواست
عمران خان حکومت نے عالمی عدالت انصاف کا بہانہ بنا کر ہندوستانی جاسوس اور عدالت سے ثابت دہشتگرد کلبھوشن یادیو کو خصوصی وکیل دفاع دینے کی درخواست دی ہے۔ درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے جس کی سماعت 3 آگست کو عید کی چھٹیوں کے بعد ہو گی۔ حکومت نے درخواست میں عالمی عدالت انصاف کا نام لے کر بھارتی دہشت گرد کو اپنی جانب سے خصوصی وکیل دینے کی اجازت طلب کی ہے۔ کیونکہ کلبھوشن یادیو خود اسے دی گئی سزا کے خلاف درخواست نہیں دینا چاہتا۔
حکومت نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے سزا کے خلاف درخواست دائر کرنے سے انکار کیا ہے، کلبھوشن یادیو بھارت کی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقرر نہیں کر سکتا جب کہ بھارت بھی آرڈیننس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرے، عدالت حکم دے تاکہ عا...