سربیا اور کوسوو کے مابین جاری تناؤ کو کم کرنے کی خاطر یورپی یونین کی سطح پر ایک کانفرنس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ پیر کے دن فرانسیسی صدر دفتر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جمعے کو منعقد ہونے والی اس ویڈیو کانفرنس کی میزبانی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں اور جرمن چانسلر انجیلا میرکل کریں گے۔
یہ کانفرنس ایک ایسے موقع پر ہو رہی ہے، جب گزشتہ ماہ ہی دی ہیگ میں واقع عالمی عدالت انصاف نے سربیا میں نوے کی دہائی کے اواخر میں ہوئی اس جنگ میں کوسوو کے صدر ہاشم تاچی پر جنگی جرائم کی فرد جرم عائد کی، جس میں تیرہ ہزار افراد مارے گئے تھے۔اس میں شریک ہونے والے ممالک میں بوسنیا، ہرزیگوینا، کروشیا، مونٹی نیگرو، سربیا، کوسووو اور سلووینیاشامل ہوںگے۔