Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

بھارت میں مسلمان کی لاش کی بے حرمتی: کچڑے کی گاڑی میں ڈال کرلے جایا گیا

بھارت میں مسلم کشی اور بغض کی ایک اور مثال سامنے آگئی۔ اتر پردیش میں کورونا کے شبہ پر مسلمان کی لاش کو کچرا وین میں ڈال دیا گیا۔

بیس سیکنڈ کی مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ضلع بلرام پور میں 45 سالہ محمد انور کی لاش کو بلدیہ کے تین ملازم کچرا وین میں ڈال رہے ہیں جبکہ تین پولیس اہلکار بھی یہ سب دیکھ رہے ہیں لیکن مداخلت نہیں کرتے اور کچڑے کی وین محمد انور کی لاش کو لے کر چلے جاتی ہے۔

ایس پی بلرام پور کے مطابق متوفی بلدیہ کے دفتر کسی کام سے آیا مگر حالت بگڑنے پر بیرونی گیٹ پر ہی دم توڑ گیا، کئی گھنٹوں تک لاش یونہی پڑی رہی، جس پر کچھ راہگیروں نے ایمبولینس کو بلایا پر اس نے کورونا کے ڈر سے لاش کو اٹھانے سے انکار کر دیا۔

اب تک محمد انورکی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، جو بظاہر دل کے دورے کی وجہ سے ہو سکتی ہے، تاہم اسی دوران بلدیہ نے اپنے کچڑے کی وین میں محمد انور کی لاش کو ڈالا جس کی راہگیروں نے ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر ڈال دی۔

واقعے کی وڈیو وائرل ہونے اور انٹرنیٹ پر مسلمانوں کی طرف سے شدید ردعمل پر مقامی انتظامیہ کی طرف سے معاملے کی تحقیق کا سرکاری بیان سامنے آیا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

18 + 3 =

Contact Us