Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

نسلی تعصب

چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا  جائے: اقوام متحدہ کے ماہرین

چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے: اقوام متحدہ کے ماہرین

news, Urdu, اویغور مسلمان, چین, نسل کشی, نسلی تعصب
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عالمی برادری کو ہانگ کانگ میں بیجنگ حکومت کے نئے سکیورٹی قانون کی جانب توجہ دینا ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایغور مسلمان، تبت کے باشندوں اور شہریوں کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنان پر ہونے والے مبینہ مظالم پر بھی کڑی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ انسانی حقوق کے ان پچاس خصوصی نمائندوں نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ چین کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جاسکے۔ یاد رہے کہ اویغور مسلمان اپنے خد و خال، زبان اور تہذیب میں چين کے اکثریتی نسل ''ہان ''چینیوں کی نسبت وسطی ایشیائی لوگوں سے زیادہ نزدیک نظر آتے ہیں۔سن 2014 سے اب تک 20 لاکھ اویغور مسلمان اور دیگر نسلی اقلیتوں کو انسداد دہشت گردی کی ایک مہم کے تحت کیمپوں میں نظر بند کیا گ...
امریکی پولیس کی خباثت نے اس بار لاطینی امریکی نژاد شہری کی جان لے لی

امریکی پولیس کی خباثت نے اس بار لاطینی امریکی نژاد شہری کی جان لے لی

news, Racism, United States, United States of America, Urdu, امریکہ, سیاہ فام, نسلی تعصب
امریکی پولیس کی دہشت گردی اور خباثت ختم نہ ہوئی ۔اس نے اس بار لاطینی امریکی نژاد شہری رے شارڈ بروک کی جان لے لی۔ بروکس کی ہلاکت کا واقعہ بارہ جون کی رات اس وقت پيش آيا، جب وينڈیز نامی فاسٹ فوڈ ريستوراں کی جانب سے پوليس کو یہ شکايت کی گئی تھی کہ ايک شخص اپنی گاڑی ميں سو گيا ہے، جس کی وجہ سے ڈرائيو تھرُو ميں گاڑياں پھنس کر رہ گئی ہيں۔ موقع پر پہنچنے والے پوليس اہلکاروں کے مطابق ستائيس سالہ رےشارڈ بروکس کا 'فيلڈ سوبرائٹی ٹيسٹ‘ کيا گيا، جس ميں وہ ناکام رہا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار يہ ٹیسٹ اس وقت کرتے ہيں، جب انہيں يہ شبہ ہو کہ کوئی مشتبہ شخص شراب يا کسی اور نشہ آور مادے کے زير اثر ہے اور اس لیے ڈرائيونگ کرنے کے قابل نہيں رہا۔ اس ٹيسٹ ميں ناکامی کے بعد جب پوليس اہلکاروں نے رےشارڈ بروکس کو حراست ميں لينے کی کوشش کی، تو اس نے مزاحمت کی۔ تفصیلات کے مطابق امريکی رياست ...
بھارت میں مسلمان کی لاش کی بے حرمتی: کچڑے کی گاڑی میں ڈال کرلے جایا گیا

بھارت میں مسلمان کی لاش کی بے حرمتی: کچڑے کی گاڑی میں ڈال کرلے جایا گیا

India, news, Urdu, بھارت, کورونا, نسلی تعصب, ہندتوا
بھارت میں مسلم کشی اور بغض کی ایک اور مثال سامنے آگئی۔ اتر پردیش میں کورونا کے شبہ پر مسلمان کی لاش کو کچرا وین میں ڈال دیا گیا۔ https://twitter.com/alok_pandey/status/1271018371413274625 بیس سیکنڈ کی مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ضلع بلرام پور میں 45 سالہ محمد انور کی لاش کو بلدیہ کے تین ملازم کچرا وین میں ڈال رہے ہیں جبکہ تین پولیس اہلکار بھی یہ سب دیکھ رہے ہیں لیکن مداخلت نہیں کرتے اور کچڑے کی وین محمد انور کی لاش کو لے کر چلے جاتی ہے۔ ایس پی بلرام پور کے مطابق متوفی بلدیہ کے دفتر کسی کام سے آیا مگر حالت بگڑنے پر بیرونی گیٹ پر ہی دم توڑ گیا، کئی گھنٹوں تک لاش یونہی پڑی رہی، جس پر کچھ راہگیروں نے ایمبولینس کو بلایا پر اس نے کورونا کے ڈر سے لاش کو اٹھانے سے انکار کر دیا۔ اب تک محمد انورکی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، جو بظاہر دل کے دورے کی وجہ سے ہو سکتی ہے، تاہم اس...
امریکہ کی ایک ریاست وفاق سے الگ ہوگئ: مظاہرین نے سیاٹل شہر کی خودمختاری کا اعلان کردیا

امریکہ کی ایک ریاست وفاق سے الگ ہوگئ: مظاہرین نے سیاٹل شہر کی خودمختاری کا اعلان کردیا

news, United States, United States of America, Urdu, سیاہ فام, نسلی تعصب
جارج فلوئیڈ کی موت نے امریکہ کی توڑ پھوڑ کا آغاز کر دیا ۔فلوئیڈ کی موت کے بعد پھوٹ پڑنے والے نسلی فسادات نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا۔امریکی مظاہرین نے سیاٹل شہر کی خودمختاری کا اعلان کر دیا ہے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان چند روز سے جاری جھڑپوں کے بعد اب سیاٹل کے پولیس اسٹیشین خالی پڑے ہیں اور وہاں کوئی اہلکار موجود نہیں ۔مظاہرین نےشہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ امریکی صدر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ایک بار پھر سیاٹل کے مظاہرین کو دہشتگرد قرار دیا اور مظاہرین سے فوری طور پر شہر کا کنٹرول سکیورٹی فورسز کو دینے اور شہر سے نکل جانے کا مطالبہ کیا۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنےایک ٹوئیٹ میں ڈیموکریٹس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹ پارٹی والے یہ نہیں سمجھ رہے کہ دہشتگرد اس ملک کے شہروں کو آگ لگا کر لوٹ مار کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے اپنے ایک اور ٹوئٹ  میں واشنگ...
نسلی تعصب کے خلاف اکیسویں صدی کی علامت جارج فلائیڈ کی آخری رسومات ادا

نسلی تعصب کے خلاف اکیسویں صدی کی علامت جارج فلائیڈ کی آخری رسومات ادا

George Floyd, امریکہ, سیاہ فام, نسلی تعصب
امریکی شہر میناپولس میں پولیس کے تشدد سے ہلاک سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہوسٹن میں آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ https://www.youtube.com/watch?v=OGzOC5FYItA اکیسویں صدی میں نسلی تعصب کے خلاف علامت بننے والے امریکی شہری جارج فلائیڈ کو ان کی والدہ کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔ جارج فلائیڈ کی آخری رسومات میں سینکڑوں افراد نے شریک کی۔ اس دوران شہریوں نے جارج فلائیڈ کے آخری الفاظ "میں سانس نہیں لے پا رہا" بھی دعائیہ کلمات میں شامل کیے۔ جارج فلائیڈ کی یاد میں ایک تقریب وائٹ ہائوس کے سامنے بھی منعقد ہوئی، جس میں بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ دوسری جانب دنیا بھر میں مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے۔ ...
نسلی تعصب کی تاریخ کو تو نہیں بدل سکتا، نئی یادگاریں بنا سکتے ہیں: صادق خان

نسلی تعصب کی تاریخ کو تو نہیں بدل سکتا، نئی یادگاریں بنا سکتے ہیں: صادق خان

نسلی تعصب
لندن کے ناظم صادق خان بھی نسل پرستی کے تعصب کے خلاف مظاہروں سے پریشان، برطانوی تاریخی کرداروں کے مجسموں کی توہین پر کہتے ہیں انہیں ہٹانے کا مجاز تو نہیں تاہم نئی یادگاریں بنوا سکتا ہوں۔ مقامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں ناظم لندن کا کہنا تھا کہ شہر میں موجود ایسی سڑکوں کے نام اور ان شخصیات کے مجسموں کو ہٹا دینا چاہیے جو غلاموں کا کاروبار کرنے کی تاریخ سے منسلک رہے تاہم وہ ان کے مالک نہیں کہ ایسا کر سکیں۔ صادق خان نے مزید کہا کہ وہ ایک کمیشن تشکیل دے رہے ہیں جو برطانوی دارالحکومت کی اہم علامتوں اور مقامات کا جائزہ لے کر شہری حکومت کو تجاویز پیش کرے گا کہ شہر میں کونسے مقامات، دیواروں ، گلیوں، یادگاروں اور مجسموں کو میراث کے طور پر قائم رکھا جائے اور کسے ہٹا دیا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ اس عمل سے شہر میں آئندہ کیلئے تنوع کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ صادق خان کا اقدام اس وقت سامنے آیا...
مغربی ممالک میں ایشیا اور افریقی باشندوں کی کورونا سے ہلاکتوں کا تناسب زیادہ کیوں؟

مغربی ممالک میں ایشیا اور افریقی باشندوں کی کورونا سے ہلاکتوں کا تناسب زیادہ کیوں؟

coronavirus, Middle East, pakistan پاکستان, Racism, United States of America, تارکین وطن, سیاہ فام, کورونا, نسلی تعصب
اگرچہ کوروانا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے تاہم مغربی ممالک میں اموات کی شرح اب تک دیگر ممالک کی نسبت بہت زیادہ ہے۔ متحدہ ہائے امریکہ اب تک ایک لاکھ آٹھ ہزار افراد کی ہلاکت کے ساتھ سب سے زیادہ ہلاکتوں والا ملک ہے جبکہ برطانیہ لگ بگھ چالیس ہزار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ تاہم ان میں آبادی اور اموات کی شرح کے لحاظ سے ایشیا اور افریقی باشندوں کا تناسب زیادہ ہے۔ جبکہ تحقیقی اندازوں کے مطابق آئندہ متاثرہ مریضوں میں متذکرہ گروہوں میں موت کی شرح 50 فیصد تک جا سکتی ہے۔ اس موضوع پر چہ مگوئیاں شروع ہوئیں تو مغربی ذرائع ابلاغ عامہ پر مختلف ماہرین وجوہات سے متعلق اپنی رائے دیتے نظر آئے، خصوصاً جب متاثرہ افراد کے آبائی ممالک سے بھی تشویش کا اظہار سامنے آںے لگا ہے۔ تشویش کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ یہ امتیازی معاملہ صرف مغربی ممالک میں مقیم تارکین وطن میں سامنے آرہا ہے، جب...

Contact Us