نئی دہلی کے مطابق، چین کی سرحد کے ساتھ جھڑپ میں تین ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ بیجنگ کا دعویٰ ہے کہ یہ واقعہ بھارتی فورسز کی سرحد عبور کرنے اور چینی فوجیوں پر حملہ کرنے کے بعد پیش آیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ، کشمیر کی وادی گالوان میں پیر کی رات چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کا ایک افسر اور دو فوجی ہلاک ہوگئے۔
ہندوستانی فوج کے بیان کا حوالہ دیتے ہوۓ ایک بھارتی ذرائع کے مطابق ، دونوں ممالک کے سینئر فوجی عہدیدار اس وقت صورتحال میں تناؤ کو کم کرنے کے لئے ملاقات کر رہے ہیں۔
بھارت نے دعوی کیا ہے کہ دونوں اطراف میں جانی نقصان ہوا ہے ، حالانکہ انہوں نے یہ انکشاف نہیں کیا کہ اس تصادم میں کتنے چینی اہلکار ہلاک ہوئے۔ ہفتوں سے ، بھارتی اور چینی فوجی مشرقی لداخ ، جو بھارت کے زیرانتظام کشمیر کا ایک حصہ ہے ، لائن آف ایکچؤل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ متعدد مقامات پر تناؤ میں کھڑے ہیں۔
مئی کے شروع میں کئی سو چینی اور بھارتی فوجی مختصر جھڑپوں میں متصادم ہوۓ جس پر بھارتی فوج نے خطے میں گمبھیر ہوتی صورتحال کے بعد فوجی گاڑیاں اور توپ خانہ سمیت کمک بھیج دی۔