اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج حملے پر مذمتی بیان جاری کر دیا۔ بھارت کی تمام تر منفی سفارتکاری اور پراپیگنڈہ ناکام ہو گۓ۔
سلامتی کونسل کے مذمتی بیان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعے میں ملوث عناصر اور انکے سہولت کاروں کے خلاف مؤثر قانونی چارہ جوئی پر زور دیا گیا۔ یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ اس مذمتی بیان کا مطالبہ چین کی جانب سے کیا گیا۔
کراچی میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد سے بھارتی میڈیا جھوٹے پراپیگنڈے کا پرچار کرتے ہوۓ اس بات پر زور دیتا رہا کہ سلامتی کونسل اس معاملے پر خاموش ہے۔ تاہم، بھارت کی منفی سفارتکاری اور مودی حکومت کے مذمتی بیان کو رکوانے کے تمام ہتھکنڈے اس وقت مکمل ناکام ہو گۓ جب سلامتی کونسل کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملے کی نہ صرف مذمت کی گئی بلکہ اس مذمتی بیان کوسلامتی کونسل کے تمام اراکین کی متفقہ طور پر حمایت بھی حاصل ہوئی۔ تمام اراکین نے پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ سیکرٹری جنرل ، صدر جنرل اسمبلی اور کئی ممالک پہلے ہی شدید مذمتی بیان جاری کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے اس واقعے کی تمام تر ذمہ داری بھارتی خفیہ اداروں پر عائد کی ہے۔