اتوار, جنوری 5 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
برطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکے

کیا کھائیں، کیا نہیں۔۔۔؟

ڈاکٹر شاہد رضا

ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک عمومی سوال کہ آج کیا پکائیں تو ہے ہی پر عموماً مریض بھی ڈاکٹروں سے ایک سوال پوچھتے نظر آتے ہیں جو ہے؛ کیا کھائیں کیا نہ کھائیں۔۔۔؟
ہمیں سب سے پہلے اپنی خوراک میں دو چیزیں ٹھیک کرنی ہیں۔ ایک پینے کا پانی اور دوسرا آٹا۔ حسب موسم پانی دن میں وقفے وقفے سے پیتے رہیں اور روٹی تین دفعہ نہیں تو دو دفعہ ضرور کھائیں۔ اور ہو سکے تو سالن ایک وقت سے زیادہ استعمال مت کریں، یعنی تازہ کھانا تناول فرمائیں۔
فیکٹریوں کی وجہ سے زیر زمین پانی میں مختلف قسم کے کیمیکل اور غلاظتیں حل ہو گئیں ہیں جو کہ بہت سی بیماریوں کا سبب بن رہی ہیں۔ کم گہرائی سے حاصل کیا گیا پانی زیادہ مضر صحت ہے۔

زیادہ گہرائی سے حاصل شدہ پانی قدرے بہتر ہے۔ پھر بھی پانی کا ٹی ڈی ایس چیک کریں اور اگر نمکیات کی مقدار زیادہ ہے توٹیسٹ میں ٹی ڈی ایس زیادہ آئے گا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق 300 ٹی ڈی ایس کا حامل پانی بہترین ہے۔

دوسرے نمبر پر، سفید آٹا جس میں میدے کی مقدار زیادہ ہو معدہ اور آنتوں کے امراض پیدا کرتا ہے۔ آٹا قدرے موٹا اور چوکر سمیت استعمال کریں۔ چوکر میں بہت سے مفید جوہر اور فائبر کی خاص مقدار ہوتی ہے جو کہ معدے اور آنتوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔ ویسے بھی گندم کی اصل طاقت چوکر میں ہے، جو اب کم علمی کی وجہ سے پھینک دیا جاتا ہے، عام لفظوں میں چکی کے دیسی آٹے کی روٹی جس میں چوکر موجود ہو کا استعمال بہترین ہے۔

کوشش کریں کہ مرچ مصالحے نمک ہلدی اور دیگر اشیاء ثابت خریدیں۔ پسی ہوئے مصالحہ جات قابل اعتماد نہیں اور رنگ والی مرچ تو بالکل بھی استعمال مت کریں، کیونکہ ان میں صنعتی رنگ استعمال کیے جاتے ہیں جو معدے اور آنتوں کے السر کا باعث بنتے ہیں۔
مرچ مصالحے خود پیس لیں۔ اگر پیس نہیں سکتے تو ثابت ہی ڈال لیں، ہمارے ہاں کھانوں کو اچھے پکا کر کھایا جاتا ہے اس لیے سب کچھ اچھے سے حل ہو جاتا ہے۔ 

لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ مارکیٹ میں پسے ہوئے مصالحے سستے اور ثابت مہنگے ہیں، حالانکہ پیسے ہوئے مصالحوں میں صفائی اور پسائی کی محنت بھی شامل ہوتی ہے، لہٰذا یہ قدرتی امر ہے کہ پسے ہوئے مصالحہ جات میں کوئی گربڑ ہے۔

جب سے بناسپتی گھی اور آئل کا استعمال شروع ہوا ہے بلڈ پریشر، دل کی بیماریاں، ذیابیطس اور جوڑوں کی دردوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے لہذا گھی کو کم سے کم مقدار میں صرف ذائقے کےلئے استعمال کریں۔

دودھ دہی اور دیسی گھی کا میں نہیں کہتا لیکن اگر آپ کو یقین کے ساتھ یا گھر میں مہیا ہو، یعنی گھر پر جانور رکھے ہوں۔ وگرنہ سائنسی تحقیقات سے غلط فائدہ اٹھانے والے بے ضمیر تاجر خالص دودھ کی دستیابی کو معجزے کی حد تک غیر میسر بنا چکے ہیں۔ اور نہ ہی خالص کے لالچ میں مہنگے داموں خرید کر خوش فہمی یا اندھے اعتماد کا شکار ہوں۔
جن لوگوں کو واقعی خالص میسر ہے، اس گراں قدر نعمت سے فائدہ اُٹھائیں اور اللہ کا شکر ادا کریں۔

سبزیاں صاف پانی کی خریدیں، گندے پانی کی سبزیوں میں کیمیکلوں کی وجہ سے نمکیات کا تناسب بہت بڑھ جاتا ہے جو گردوں کی خرابی کے علاوہ دیگر بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ ایسی سبزیوں کی جلد میلی اور بدرنگ ہوتی ہے، اور ذائقے میں بھی عجیب اور بدبودار ہوتی ہیں۔

موسم کے مطابق ساری سبزیاں اور پھل استعمال کریں۔  قدرت نے ان میں مختلف صحت افزا جوہر اور وٹامنز شامل کیے ہیں جو ہمارے جسم میں ہونے والی مختلف عانصر کی کمی کو پورا کر کے قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔ جو لوگ ساری موسمی سبزیاں اور پھل استعمال کرتے ہیں بہت کم بیمار ہوتے ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

sixteen + 11 =

Contact Us