چین نے مریخ کے لیےاپنا پہلا آزاد تحقیقاتی مشن خلا میں روانہ کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق یہ چین کا کسی بھی دوسرے سیارے پر بغیر پائلٹ کے پہلا مشن ہے۔ چین کا پہلا تحقیقاتی مشن ’تیان وین ون‘ مریخ پر چین کے صوبے ہینان کے جنوب میں واقع جزیرے میں وین چانگ اسپیس لاؤنچ سینٹر سے روانہ کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق چین کا یہ تحقیقاتی مشن ممکنہ طور پر اگلے سال فروری میں مریخ میں داخل ہوگا۔ جہاں وہ مریخ سے اہم معلومات حاصل کرنے کے لیے 90 روز کے لیے روور تعینات کرنے کی کوشش کرے گا اور اگر تیان وین ون کامیاب ہوجاتا ہے تو چین اپنے ابتدائی مشن میں ہی مدار، اور مریخ پرروور تعینات کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔