پاکستان، پشاور کے ایک مقامی مدرسے میں ہوئے بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور83 زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں بچے بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔
مقامی سماجی میڈیا پر نشر ایک ویڈیو کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مسجد میں درس قرآن ہو رہا تھا۔
دھماکے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔