یونان کے شہر ایتھنز میں پولیس گردی کے خلاف ہزاروں افراد احتجاج کر رہے ہیں۔ احتجاج پولیس کے بیہمانہ تشدد کی ایک ویڈیو سامنے آنے پر کیا جا رہا ہے، اطلاعات کے مطابق گزشتہ جمعرات پولیس نے گرفتاری کے لیے ایک شخص پر شدید تشدد کیا۔
مظاہرین کی تعداد بڑھنے پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا تو شہری پولیس کے خلاف ڈٹ گئے، ہاتھا پائی کے دوران کئی افراد اور پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔