پاکستان کے شہر گھوٹکی میں دو ریلوے گاڑیوں کی آپسی ٹکر کے باعث 51 سے زائد افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ امدادی کاموں میں مشکل اور گاڑیوں کے 8 ڈبے بری طرح پچک جانے کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کراچی سے سرگودھا کے سفر پر گامزن ملت ایکسپریس کسی خرابی کے باعث پٹری پر کھڑی تھی، جس کی بروقت اطلاع راولپنڈی سے کراچی جاتی سر سید ایکسپریس کو نہ دی جا سکی اور دونوں گاڑیاں سکھر میں گھوٹکی کے مقام پر ٹکرا گئیں۔
وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو جائے حادثہ پر جانے کی ہدایت کی ہے اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔