Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

Author: خبری

امریکہ میں سزائے موت پر دوبارہ عملدرآمد شروع

امریکہ میں سزائے موت پر دوبارہ عملدرآمد شروع

عالمی
امریکہ میں سزائے موت پر 17 سال بعد دوبارہ عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ 2003 کے بعد پہلی بار آج مورخہ 13 جولائی 2020 کو3 افراد کے قاتل ڈینیل لی کو زہریلا انجیکشن لگا کر موت کی سزا پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 1999 میں سزائے موت سنائی گئی تھی تاہم ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد تعطل کا شکار رہنے کی وجہ سے عملدرآمد نہ وہ سکا۔ اب امریکی عدالت مرافعہ کے فيصلے کے تناظر میں وفاقی سطح پر پہلی مرتبہ سزائے موت کے فيصلے پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی سزائے موت پر عملدرآمد کے حامی ہیں، انکا مؤقف ہے کہ سزا پر عملدرآمد سنگین جرائم کے متاثرہ افراد کے مفاد میں ہے اور اس سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ ٹرمپ انتظاميہ نے آئندہ مہينوں ميں مزید تين افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کے احکامات بھی جاری کر رکھے ہيں۔ ...
پاکستان آبادی میں چھٹے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گیا

پاکستان آبادی میں چھٹے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گیا

پاکستان
مختلف عالمی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آبادی جولائی 2020 میں 22 کروڑ دس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے تحت اب پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق جولائی 1950 سے جولائی 2020 کے درمیان پاکستان کی آبادی میں 2 اعشاریہ 8 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا۔ یوں اب تک سالانہ اوسطاً 36 لاکھ سے بھی زیادہ کا اضافہ ہوا۔ اگر اسی رفتار سے اضافہ جاری رہا تو 2045 تک پاکستان کی آبادی 45 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔ دنیا میں اس وقت آبادی کے لحاط سے چین پہلے، ہندوستان دوسرے، ریاست متحدہ ہائے امریکہ تیسرے جبکہ انڈونیشیا چوتھے نمبر پر ہے۔ اس سے قبل برازیل دنیا کا پانچواں بڑا ملک تھا تاہم پاکستان نے جولائی 2020 میں برازیل کو آبادی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ...
البانیہ کی ایمیلا کے پاکستان میں چرچے

البانیہ کی ایمیلا کے پاکستان میں چرچے

تفریح
https://www.instagram.com/p/CA5ny4_Abz7/?utm_source=ig_web_copy_link معروف پاکستانی ڈرامہ اداکاروں اور دیگر عالمی ستاروں کے انداز میں انسٹا گرام پر تصویریں شائع کرنے والی البانیہ کی 5 سالہ ایمیلا کے آج کل پاکستان میں خوب چرچے ہیں۔ https://www.instagram.com/p/CA6EDC9AmYT/?utm_source=ig_web_copy_link مشرقی یورپ کے ملک کی رہنی والی ننھی پری کی تصویروں کو نہ صرف ہزاروں کی تعداد میں لائیک مل رہے ہیں بلکہ اس کے انسٹاگرام فالؤرز میں بھی یومیہ ہزاروں کا اضافہ ہو رہا ہے۔ https://www.instagram.com/p/CCdQ5RMgkeT/?utm_source=ig_web_copy_link ایمیلا کی تصاویر پر معروف اداکار نہ صرف خود بلکہ ان کے پرستار بھی دلچسپ تبصرے دینے میں مصروف ہیں۔ https://www.instagram.com/p/CCYTyDzgqDc/?utm_source=ig_web_copy_link ...
ترکی میں مذہبی اقلیتی آبادی کے لیے عبادت گاہیں مغربی ممالک سے 5 گنا زیادہ

ترکی میں مذہبی اقلیتی آبادی کے لیے عبادت گاہیں مغربی ممالک سے 5 گنا زیادہ

استشراقیت
ترکی کی خبر ایجنسی انادولو نے مغربی ممالک کی جانب سے آیا صوفیہ کے مذہبی تشخص کو بحال کرنے اور اسے عجائب گھر سے مسجد میں تبدیل کرنے کے فیصلے پرتنقید کے جواب میں اہم معلومات جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ترکی میں غیر مسلم آبادی کے لیے عبادت گاہیں یورپ کے پانچ بڑے ممالک جن میں برطانیہ، امریکہ، ہالینڈ، روس، فرانس اور جرمنی شامل ہیں سے پانچ گنا زیادہ ہیں۔ ترکی میں اس وقت 1 لاکھ 80 ہزار 8 سو 54 عیسائی، اور بیس ہزار یہودی آباد ہیں، جو ملکی آبادی کی نسبت اعشاریہ چار فیصد بنتے ہیں۔ یوں ہر 461 غیر مسلم کے لیے ترکی میں ایک عبادت گاہ موجود ہے۔ دوسری طرف امریکہ میں تقریباً 35 لاکھ مسلمان موجود ہیں جو ملکی آبادی کا ایک اعشاریہ ایک فیصد بنتا ہے تاہم وہاں ہر 1600 مسلمانوں کے لیے ایک مسجد ہے۔ یوں برطانیہ میں 33 لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں، جو ملکی آبادی کا 5 اعشاریہ ایک فیصد ہیں ...

Contact Us