Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: خبری

کِم جونگ اُن بازآجاؤ ، ورنہ سب کچھ کھو سکتے ہو: صدر ٹرمپ کی دھمکی

کِم جونگ اُن بازآجاؤ ، ورنہ سب کچھ کھو سکتے ہو: صدر ٹرمپ کی دھمکی

news, Urdu
امریکی صدر نے شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکہ کی دشمنی میں سب کچھ کھوبیٹھیں گے۔خیال رہے کہ صدرٹرمپ نے یہ دھمکی آمیز بیان شمالی کوریا کے کسی نئے بڑے ہتھیار کے تجربے کے ردعمل میں جاری کیا ہے۔شمالی کوریا کی اکیڈیمی برائے نیشنل ڈیفنس سائنس کے ترجمان نے ہفتے کے روز تصدیق کرتے ہوئےایک بیان میں کہا تھا کہ ہفتے کے روز سوہائی خلائی مرکز سے بہت اہم تجربہ کیا گیا ہے جس سے شمالی کوریا کی ’’تزویراتی پوزیشن‘‘ کو تبدیل کرنے میں اہم پیش رفت ہو سکے گی ۔تاہم اس بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ تجربہ کہاں اور کس ’’اہم ہتھیار‘‘ کا کیا گیا ہے۔ شمالی کوریا کے اس تجربے پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’کِم جونگ اُن بہت ہوشیار بنتے ہیں، انھیں اسی حساب سے بہت کچھ کھونا پڑےگا۔ اوراگر وہ اسی معاندانہ طرز عمل کو جاری رکھتے ہیں تو وہ ہر چیز کھودیں گے ،، ۔ وا...
فن لینڈ کی نو منتخب وزیراعظم سانا میرین دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم

فن لینڈ کی نو منتخب وزیراعظم سانا میرین دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم

news, Urdu
فن لینڈ کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی جو پانچ جماعتی مخلوط حکومت کی قیادت کررہی ہے نے وزیر اعظم انٹی رینی کے استعفیٰ کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ چونتیس سالہ ، سانا میرین کو نیا وزیراعظم منتخب کرلیا ہے۔ یادرہے کہ وزیر اعظم انٹی رینی نے کچھ دن پہلے اعتدال پسند اتحادی جماعت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے عہدہ اس وقت چھوڑا جب ان کے خلاف محکمہ ڈاک کے ملازمین نے ہڑتال شروع کردی تھی۔ میرین نے پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا اعتماد بحال کرنے میں ہمارے پاس وقت کم اورکام بہت زیادہ ہے۔اور سب سے اہم چیزہمارا مشترکہ حکومتی پروگرام ہے جو حکمراں اتحاد کی یکجہتی کی بنیاد ہے۔ چھ ماہ قبل تشکیل پانے والا یہ اتحاد رینی کےاستعفے کے بعد اپنے سابقہ پروگرام پرکام جاری رکھنے کے وعدے پر قائم ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ حالات میں فن...
نیوزی لینڈ میں ویلنگٹن کا آتش فشاں لاوا اگلنے لگا۔  ایک سیاح ہلاک، متعدد زخمی

نیوزی لینڈ میں ویلنگٹن کا آتش فشاں لاوا اگلنے لگا۔ ایک سیاح ہلاک، متعدد زخمی

news, Urdu
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹ پڑا اور لاوا بہنے لگا جس کے نتیجے میں ایک سیاح ہلاک جب کہ 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے جنوبی آئی لینڈ کو طوفانی بارشوں کے بعد اس وقت سیلابی صورت حال کا بھی سامنا ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کا کہنا ہے کہ ویلنگٹن میں آتش فشاں پھٹنے کے وقت 100 سیاح قریب موجود تھے جن میں سے ایک کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ حکام کی جانب سے حادثے میں مزید ہلاکتوں کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث رابطہ سڑکیں ٹوٹنے اور پُل بہنے سے ایک ہزار سیاح جزیرے پر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا ہے...
آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم باب ہاک کی بیٹی روزلین ڈِلون کے ساتھ جنسی زیادتی

آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم باب ہاک کی بیٹی روزلین ڈِلون کے ساتھ جنسی زیادتی

news, Urdu
آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم باب ہاک کی بیٹی روزلین ڈِلون بھی زیادتی سے محفوظ نہ رہ سکیں۔ 59 سالہ روزلین نے انکشاف کیا ہے کہ 80 کی دہائی میں انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کے والد کی پارٹی کے ایک سینیٹر نے ان کے ساتھ زیادتی کی تھی۔ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے انکشاف کیا کہ جب اس بارے میں والد کو بتایا گیا توانہوں نے بدنامی کے خوف سے خاموش رہنےکو کہا تھا۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی وزیراعظم باب ہاک کی بیٹی روزلین کی جانب سے یہ دعوٰی جائیداد کی تقسیم کے تنازع کے دوران سامنے آیا ہے۔...
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا دوبارہ آغاز کررہے ہیں۔ ترجمان طالبان سہیل شاہین نے تصدیق کر دی

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا دوبارہ آغاز کررہے ہیں۔ ترجمان طالبان سہیل شاہین نے تصدیق کر دی

news, Urdu
قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات 7 ستمبر کو شروع ہوئے تھے جو آج بھی جاری رہیں گے۔ اس سے پہلے امریکہ اور افغان طالبان کی جانب سے ایک دوسرے کے قیدیوں کی رہائی کے بعد امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کا اشارہ دیا تھا جس کے بعد امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زالمے خلیل زاد نے افغانستان کا دورہ کیا اور پھر وہ وہاں سے قطر پہنچے۔ افغان میڈیا کے مطابق مذاکرات کے پہلے روز فریقین کے درمیان 4 گھنٹے کی طویل تشست ہوئی جس میں تشدد میں کمی لانے، انٹرا افغان مذاکرات اور جنگ بندی پر بات چیت ہوئی۔ یادرہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس ستمبر میں گزشتہ ایک سال سے جاری مذاکرات معاہدے پر دستخط ہونے سے قبل منسوخ کر دیئے تھے۔...
مقبوضہ کشمیرمیں 125 روز سے سخت کرفیو، معیشت کو 15 ہزار کروڑ کا نقصان

مقبوضہ کشمیرمیں 125 روز سے سخت کرفیو، معیشت کو 15 ہزار کروڑ کا نقصان

news, Urdu
بھارتی مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے عائد کرفیو کو 4 ماہ سے زائدعرصہ ہو چکا ہے اوراس دوران وادی میں لاک ڈاؤن کے سبب معیشت کو  15ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت کی بربریت کے خلاف بڈگام، گاندربل، پلوامہ، کلگام، شوپیاں، بانڈی پورہ،کپواڑہ سمیت دیگر علاقوں میں مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین کواحتجاج سے روکنے کے لیے بھارتی فورسز طاقت کا استعمال کر رہی ہیں  جس سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے ہیں۔125 روز سے جاری کرفیو اور پابندیوں کے باعث مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، تعلیمی ادارے، دکانیں، کاروباری مراکز بند ہیں جب کہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی غائب ہے۔ ان سب کے علاوہ انٹرنیٹ، موبائل فون اور لینڈ لائن سروس بھی تاحال بند ہے جب کہ حریت رہنما اور مقامی سیاسی قیادت سمیت 11 ہزار کشمیری گرفتار ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلسل 4...
نیٹو نے ترکی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تنہا چھوڑ دیا . وزیر دفاع ہولوسی اکار

نیٹو نے ترکی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تنہا چھوڑ دیا . وزیر دفاع ہولوسی اکار

news, Urdu
ترکی کے وزیر دفاع ہولوسی اکار نے شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کونیٹو اتحاد کی جانب سے انتشار کا ذمہ دارقرار دینے سے انکار کے بعد ، نیٹو پر الزام لگایا کہ وہ خود ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کی بجائےملک چھوڑ رہا ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں لندن میں نیٹو کے سربراہی اجلاس سے قبل ، ترک حکومت نے تجویز پیش کی تھی کہ جب تک نیٹواتحاد کرد وائی پی جی ملیشیا کو دہشت گرد گروہ نامزد نہیں کرے گا وہ بالٹک ریاستوں کے لئے دفاعی منصوبے پر پابندی لگائے گی ۔ یاد رہے کہ انقرہ کئی دہائیوں سے وائی پی جی کے ساتھ تنازعہ میں مبتلا ہے اور اس نے ستمبر میں شمالی شام میں کردوں کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے بالآخر بالٹک منصوبے کی حمایت کی ، لیکن ساتھ ہی نیٹو پر زور دیا کہ وہ "دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کو تنہا نہ چھوڑے۔" تاہم ، اتحاد نے ، اردگان کے ساتھ وائی پی جی معاملے کو حل ن...
امریکا میں ’محمد‘ پسندیدہ ترین ناموں میں شامل

امریکا میں ’محمد‘ پسندیدہ ترین ناموں میں شامل

news, Urdu
امریکہ میں گزشتہ برس نومولود بچوں کے لیے جو دس نام سب سے زیادہ پسندیدہ رہے ہیں ان میں پیغمبر اسلام ﷺ کا نام’محمدﷺ‘ بھی شامل ہے جب کہ بچیوں کا سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام عالیہ ہے۔ امریکی ادارے بے بی سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق امریکہ میں نومولو بچوں کے جو 10 نام سب سے زیادہ رکھے گئے اُن میں ’محمد‘ بھی شامل ہے۔ اسی طرح بچیوں کے لیے رکھے گئے 10 پسندیدہ ناموں میں عالیہ شامل ہے۔ امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ 640 بچوں کے نام محمد رکھے گئے، اگر امریکہ میں لفظ محمد کے لیے رائج مختلف اسپیلنگ کو ایک کر دیا جائے تو یہ تعداد اور بڑھ جائے گی۔ مذکورہ اعداد وشمار صرف ایک اسپیلنگ والے ہیں۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق امریکہ میں تیزی سے پھیلنے والا مذہب بھی اسلام ہے۔ اور امریکہ میں مقیم مسلمانوں میں اپنے مذہب سے وابستگی مزید پختہ ہوتی جارہی ہے، اسلام مخالف منفی پروپیگنڈے اور مسلمانوں کو دہشت گرد ثابت...
ٹرمپ نے اختیارات کا غلط استعمال کیا ۔ انکا مواخذہ ضرور ہوگا، اسپیکر پارلیمنٹ نینسی پیلوسی

ٹرمپ نے اختیارات کا غلط استعمال کیا ۔ انکا مواخذہ ضرور ہوگا، اسپیکر پارلیمنٹ نینسی پیلوسی

news, Urdu
امریکی پارلیمنٹ کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے اختیارات کا غلط استعمال کیا ۔ انکا مواخذہ ضرور ہوگا اور اس ضمن میں دستاویز تیار کی جائیں گی۔ انہوں نے پارلیمانی قانونی کمیٹی سے کہا ہے کہ وہ اس ضمن میں تمام دستاویز اور قرائن کا جائزہ لے کر مواخذے کے نکات تحریر کرے۔ نینسی پیلوسی نے زور دے کرکہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے بلکہ ان کا غلط استعمال بھی کیا۔ توقع ہے کہ جلد ہی کمیٹی اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے مواخذے کی روداد اور نکات تحریر کرے گی اور اسے پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں تمام اراکین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اگراس رپورٹ کو سادہ اکثریت مل جاتی ہے تو صدر ٹرمپ کے براہِ راست مواخذے کا آغاز ہوجائے گا یہاں تک کہ صدر ٹرمپ کو مواخذے کے بعد ان کے عہدے سے ہٹایا بھی جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ صدرٹرمپ ...
اوپیک کا ہنگامی اجلاس کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم

اوپیک کا ہنگامی اجلاس کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم

news, Urdu
آسڑیا کے دارالحکومت ویانا میں اوپیک کا ہنگامی اجلاس خام تیل کی پیداوار کو گھٹانے یا بڑھانے کے حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اوپیک کا دو روزہ اجلاس جمعرات کو شروع ہوا تھا جس کے دوران خام تیل کی پیداوار کو گھٹانے یا بڑھانے کے متعلق اہم فیصلے کی توقع تھی تاہم جمعہ کو اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ذرائع کے مطابق دوسرے روز کا اجلاس 6گھنٹے سے زائد وقت جاری رہا جس میں روس نے آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں تیل کی پیداوار میں اضافی کمی لانے کی تجویز دی ۔...

Contact Us