Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: خبری

امریکہ میں اوبر کو 2 سال میں جنسی زیادتی کی 6 ہزار شکایات موصول ہوئیں

امریکہ میں اوبر کو 2 سال میں جنسی زیادتی کی 6 ہزار شکایات موصول ہوئیں

news, Urdu
امریکہ میں سفر کی آن لائن سہولت فراہم کرنے والی کمپنی اوبر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سال میں انہیں صرف امریکہ میں جنسی زیادتی کے 6 ہزار واقعات کی شکایات موصول ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق  ان میں سے 3 ہزار سے زائد واقعات 2018 میں پیش آئے جب کہ 2017 میں 2 ہزار 936 واقعات رپورٹ کیے گئے۔ حفاظتی کارکردگی کا جائزہ پیش کرنے والی کپمنی کی جانب سے شائع کی جانے والی پہلی رپورٹ کے مطابق 2017 اور 2018 کے دوران امریکہ میں لی گئی 2 ارب 30 کروڑ سواریوں میں جنسی زیادتی کے 5 ہزار 981 واقعات پیش آئے جو ڈرائیور اور مسافر دونوں کی جانب سے تھے۔ دوسری رپورٹ کے مطاابق  سال 2018 میں ایک ارب 30 سواریاں لی گئیں، سال 2017 میں کل سواریوں کی تعداد 1 ارب تھی۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں اوبر کو اپنی سیفٹی پالیسی کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے اور حال ہی میں کمپنی کو لندن میں اپنے لائسنس سے بھی ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ کمپنی کا کہنا ہے...
امریکی نیوی اہلکار کی فائرنگ، دو ہلاک، بھارتی ایئر چیف بچ گئے

امریکی نیوی اہلکار کی فائرنگ، دو ہلاک، بھارتی ایئر چیف بچ گئے

news, Urdu
امریکی ریاست ہوائی کے بحری فوجی اڈے پرل ہاربر پر فائرنگ کے باعث دو افراد ہلاک ہو گئے، بھارتی ایئر چیف محفوظ رہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پرل ہاربر پر نیوی کے اہلکار نے اچانک امریکی محکمہ دفاع کے سویلین ملازمین پر گولیاں برسانا شروع کر دیں۔اور پھر خود کو گولی مار کر خودکشی بھی کرلی۔حملے میں محکمہ دفاع کے 2 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے امریکی حکام کے مطابق فوری طور پر حملے کے محرکات سامنے نہیں آئے اور واقعے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ واقعے کے بعد پرل ہاربر پر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے اسے کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا۔ میڈیا کے مطابق جب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا بھارتی فضائیہ کے سربراہ ’آر کے ایس بھدریہ اور چند بھارتی اہلکار بھی پرل ہاربر کے فوجی اڈے پر موجود تھے تاہم وہ سب حملے میں محفوظ رہے۔ بھارتی ایئرچیف پیسیفیک ایئرفورس چیفس کانفرنس میں ش...
ایران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے امریکہ 7 ہزار اضافی فوجی مشرق وسطیٰ بھیجے گا ۔امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر

ایران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے امریکہ 7 ہزار اضافی فوجی مشرق وسطیٰ بھیجے گا ۔امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر

news, Urdu
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے 5 سے 7 ہزار اضافی فوجی مشرق وسطی بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ لیکن ان اضافی فوجیوں کو کب اور کہاں تعینات کیا جائے گا یہ ابھی واضح نہیں ۔ ایک امریکی ذمے دار نے جمعرات کے روز فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ اقدام ایران کے ساتھ تعلقات رکھنے والی ایک جماعت کے حملوں کے جواب میں کیا جائے گا جس نے حالیہ مہینوں کے دوران امریکی مفادات کو نشانہ بنایا تھا۔ کانگرس کے ایک اجلاس میں نائب وزیر دفاع جون روڈ کا کہنا تھا کہ "امریکہ کو ایران کے رویے پر تشویش ہے۔ ہم خطرے کی شدت کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور اپنی موجودگی کو تیزی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی قدرت رکھتے ہیں"۔ تاہم جون روڈ نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کی تردید کی جس میں کہا گیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے خطے میں 14 ہزار اضافی امریکی فوجیوں کے ت...
سوڈان جلد ہی دہشت گردی کی امریکی بلیک لسٹ سے نکل جائے گا ۔ حمدوک

سوڈان جلد ہی دہشت گردی کی امریکی بلیک لسٹ سے نکل جائے گا ۔ حمدوک

news, Urdu
سوڈان کی عبوری حکومت کے سربراہ وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے جمعرات کے روز امریکہ کے تاریخی دورے کے اختتام پر کہا کہ دہشت گردی کو سپورٹ کرنے والے ممالک کی امریکی فہرست سے سوڈان کا نام نکالے جانے کے حوالے سے "پیش رفت" ہوئی ہے۔واضح رہے کہ حمدوک 1985 کے بعد واشنگٹن کا دورہ کرنے والے پہلے سوڈانی سربراہ ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ ، وزارت خزانہ اور کانگرس کے سینئر ذمے داران سے ملاقاتوں کے بعد حمدوک نے اٹلانٹک کونسل ریسرچ سینٹر کے زیر ًانتظام ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ "بات چیت میں اصل توجہ یقینا سوڈان کا نام دہشت گردی کے معاون ممالک کی فہرست سے ہٹانے پر مرکوز تھی اوراس معاملے نے بہت سے دیگرمعاملات کے حل کی راہ میں رکاوٹ ڈال رکھی تھی تاہم حالیہ چند ماہ کے دوران امریکہ کے ساتھ شروع ہونے والی بات چیت بہتر طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے"۔ امریکہ نے حمدوک کے واشنگٹن کے دورے کے دوران بدھ کے روز اعلان کیا ...
عراق میں عوامی احتجاج کے خلاف تشدد کے واقعات  کے بعد  ذمے دارارن کو امریکی پابندیوں کا سامنا

عراق میں عوامی احتجاج کے خلاف تشدد کے واقعات کے بعد ذمے دارارن کو امریکی پابندیوں کا سامنا

news, Urdu
العریبیہ نیوز ایجنسی کے مطابق واشنگٹن انتظامیہ عراقی ذمے داران پر پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ان پابندیوں کا اعلان آئندہ چند گھنٹوں میں کر دیا جائے گا۔ یہ پیش رفت عراق کے جنوبی صوبوں میں عوامی احتجاج کے خلاف تشدد کے واقعات کے بعد سامنے آئی ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی صوبوں میں ایک دن کے اندر درجنوں مظاہرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ"امریکہ اپنا قانونی اختیار استعمال کرے گا تا کہ عراقیوں کی دولت لوٹنے والی بدعنوان شخصیات اور مظاہرہ کرنے والے شہریوں کو ہلاک اور زخمی کرنے والوں پر پابندیاں عائد کی جا سکیں"۔اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ کے معاون ڈیوڈ شنکر نے اُن پابندیوں کا عندیہ دیا تھا جو واشنگٹن کی جانب سے عراق میں "جابر عہدے داران" کے خلاف لگائی جا سکتی ہیں۔۔ ادھر بغداد میں تحریر اسکوائر پر موجود طبی کارکنان کے حوالے سے ذرائع ن...
اویغور مسلمانوں کے ساتھ ’جبری سلوک پر چین کو پابندیوں کاسامنا  ۔ بِل امریکی ایوانِ نمائندگان سے منظور

اویغور مسلمانوں کے ساتھ ’جبری سلوک پر چین کو پابندیوں کاسامنا ۔ بِل امریکی ایوانِ نمائندگان سے منظور

news, Urdu
امریکہ کے ایوانِ نمائندگان نے چین میں اویغور مسلمانوں کی ’عبوری نظر بندی، جبری سلوک اور ہراسانی‘ کے خلاف ایک قانون کا مسودہ منظور کر لیا ہے۔اس بل کواویغور ہیومن رائٹس پالیسی ایکٹ 2019 کا نام دیا گیا ہے۔ اس مسودۂ قانون کے حق میں 407 جبکہ مخالفت میں صرف ایک ووٹ ڈالا گیا۔ امریکی سینیٹ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منظوری کے بعد یہ بل نافذ ہو جائے گا۔ منگل کی شب منظور کیے جانے والے اس بل میں چینی حکومت کے ارکان اور خاص طور پر چین کے خودمختار صوبے سنکیانگ میں کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری چن چوانگؤ کو ہدف بنا کر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس بل کے منظور ہونے سے کچھ دن پہلے صدر ٹرمپ نے ہانگ کانگ کے جمہوریت پسند مظاہرین کے حق میں بھی ایک بل پر دستخط کر کے اسے قانون کی شکل دی تھی جس کی چین کی جانب سے شدید مذمت کی گئی تھی۔خیال ہے کہ یہ قانون چین اور امریکہ کے درمیان جاری تجا...
نیٹو چین کی بڑھتی ہوئی طاقت سے ہر صورت نمٹے گا ۔اسٹولٹن برگ

نیٹو چین کی بڑھتی ہوئی طاقت سے ہر صورت نمٹے گا ۔اسٹولٹن برگ

news, Urdu
مغربی دفاعی اتحاد نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے سربراہ اسٹولٹن برگ نے لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں چین کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت کے مضمرات پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔ہم چین کو اپنا مخالف نہیں بنانا چاہتے لیکن ہمیں چین کی بڑھتی قوت سے نمٹنا ہوگا۔ اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ چین کی بڑھتی ہوئی طاقت اور اس کے میزائل جو کہ یورپ اورامریکہ کو نشانہ بنانے کی طاقت رکھتے ہیں اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ نیٹو اتحادیوں کو اس مسئلےکوحل کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ چین کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت تمام اتحادی ممالک کے لیے دفاعی مضمرات رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کا دنیا میں دوسرا بڑا دفاعی بجٹ اور اس کی حالیہ دفاعی ترقی خصوصاً میزائل یورپ اور امریکہ کے لیے خطرہ ہیں۔چین نے جنوبی بحیرہ چین کے متنازع  جزائر میں متعدد ممالک کے احتجاج کے باجود وہاں اپنے جہاز ب...
چین کے بعد فرانس امریکہ کے نشانے پر۔ فرانسیسی مصنوعات پر 100 فیصد درآمدی ٹیکس لگانے کی دھمکی

چین کے بعد فرانس امریکہ کے نشانے پر۔ فرانسیسی مصنوعات پر 100 فیصد درآمدی ٹیکس لگانے کی دھمکی

news, Urdu
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فرانسیسی مصنوعات پر واشنگٹن کی طرف سے 100 فیصد یعنی 2.4 ارب ڈالر مالیت کا ٹیکس عائد کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ امریکہ کی چین کے ساتھ بھی تجارتی معاملات پر کشیدگی چل رہی ہے۔ متعدد بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی مصنوعات پر ٹیکس لگا چکے ہیں جس کے جواب میں چینی صدر شی جن پنگ نے بھی بدلے میں بڑے پیمانے پر ٹیکس لگائے۔ اس دوران کشیدگی میں بھی کمی آئی تاہم اس کے اثرات مسلسل چل رہے ہیں۔ اس کشیدگی کے بعد اب امریکہ کی کشیدگی فرانس کے ساتھ بھی بڑھنے لگی ہے۔ تجارتی کشیدگی کے بعد فرانسیسی مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگانے کے بعد فرانسیسی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اگر یہ اضافی ٹیکس لگایا گیا تو یورپی یونین ایک ہو کر امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرے گی۔ یاد رہے کہ حکومت فرانس نے امریکی کمپنیوں گوگل، فیس بک اور ایمیزون پر ...
نیویارک میں حملوں کی منصوبہ بندی ۔ حزب اللہ نواز لبنانی علی کورانی کو 40 برس کی قید

نیویارک میں حملوں کی منصوبہ بندی ۔ حزب اللہ نواز لبنانی علی کورانی کو 40 برس کی قید

news, Urdu
نیویارک میں ایک فیڈرل کورٹ کے جج نے منگل کے روز لبنانی نژاد امریکی شہری علی کورانی کو 40 سال قید کی سزا سنا دی۔ ملزم پر رواں سال مئی میں یہ فرد جرم عائد کی گئی تھی کہ وہ حزب اللہ کے مفاد کے لیے امریکہ میں دہشت گرد حملوں کی تیاری میں ملوث ہے۔ مین ہٹن میں فیڈرل اٹارنی جیفرے بیرمین نے ایک بیان میں بتایا کہ لبنان میں پیدا ہونے والا علی کورانی 2003 میں امریکہ پہنچا تھا اور 2009 میں اس نے امریکی شہریت حاصل کی جہاں حزب اللہ کی ذیلی تنظیم الجہاد الاسلامی نے علی کورانی کو بھرتی کر کے تربیت دی اور پھرنیویارک میں دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی اورعمل درآمد کے لیے بھیج دیا۔ جیفرے نے مزید بتایا کہ کئی برس تک نیویارک شہر کے انفرا اسٹرکچر اور اہم عمارتوں اور تنصیبات کی نگرانی کے بعد اب کورانی مذکورہ تنظیم کا اول نمبر کا ایجنٹ بن چکا ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال مئی میں آٹھ روز تک جاری رہنے والی ...
امریکہ  ایرانی عوام کی حمایت جاری رکھے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ ایرانی عوام کی حمایت جاری رکھے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ایک ٹویٹ میں کہا ہےکہ ان کی حکومت ایرانی عوام پر مسلط مذہبی سوچ سے آزادی کے لیے حمایت جاری رکھے گی۔ ایران اپنے ہی عوام کو طاقت کے ذریعے کچل کر ہلاک کررہا ہے۔ اپنے آئینی حقوق کے حصول کے لیے احتجاج کرنے والوں پر گولیاں چلائی جاتی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ ایرانی عوام کے حقوق کی حمایت میں ان کےساتھ کھڑی ہو۔ ٹرمپ نے مظاہرین پر ایرانی سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نکلنے والے پرامن جلوسوں پر فائرنگ اور نہتے شہریوں کی ہلاکتیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں شامل ہیں۔ صرف احتجاج کرنے پر ایران میں بے شمار لوگ مار دیے گئے۔ یہ انتہائی خوفناک ہے۔ واضح رہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے اعلان کے بعد 15 نومبر کو ایران میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ ایرانی حکومت نے اچانک تیل ک...

Contact Us