رد عمل ظاہر کرنے کے لئے تیار ہیں’: برونو لی مائیر
فرانسیسی وزیر خزانہ برونو لی مائیر نے کہا ہےکہ یورپ اگلے سال امریکی سامان پر انتقامی محصولات عائد کرنے کے لئے تیار ہے۔وہ طیارہ ساز کمپنیوں ایئربس اور بوئنگ کو دی جانے والی سبسڈی کے بارے میں ایک دیرینہ تنازعہ کا حصہ ہوں گے۔
جمعرات کو لی مائیر نے امریکہ اور چین تجارتی تنازعہ سے دنیا بھر میں ہونے والے نقصان کے بارے میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ "تجارتی جنگیں کسی کے لیےاچھی نہیں ہیں ،"۔
انہوں نے کہا کہ ہوائی جہاز کی سبسڈی کے تنازعہ پر یورپ ممکنہ امریکی پابندیوں کے لئے تیار ہے اور یہ کہ "امریکیوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہم اس پر رد عمل ظاہر کرنے کے لئے تیار ہیں۔"...









